• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
شائع July 17, 2016

شوبز کی 5 متنازع اموات

میمونہ رضا نقوی


شوبز کی دنیا باہر سے جتنی خوبصورت نظر آتی ہے حقیقت میں بہت ہی بد صورت ہے۔

سوشل میڈیا سے مقبولیت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

قندیل کے والد نے بھی ان کی ہلاکت پر مذمت کی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ایک بہادر لڑکی تھی۔

شوبر سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت کی موت کا یہ پہلا واقعہ نہیں جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہو۔

اس سے قبل شوبز شخصیات کے قتل کے کئی ایسے واقعات سامنے آئے جن کی سچائی آج تک سامنے نہیں آسکی اور اب اس فہرست میں قندیل نے اپنا نام جوڑ لیا ہے۔

قندیل بلوچ

اپنی سیلفیز اور ویڈیوز سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہنے والی قندیل بلوچ کی آواز کو آخر کار خاموش کرا دیا گیا، رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ کو کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی تھیں۔ قندیل بلوچ کو ملتان میں ان کے گھر پر بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگیا، کئی روز قبل قندیل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی زندگی محفوظ نہیں اور وہ جلد اپنی فیملی کے ساتھ یہ ملک چھوڑ کر باہر چلی جائیں گی۔

جیا خان

بولی وڈ میں کئی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ جیا خان کی موت کی خبر نے سب کو حیران کردیا تھا۔ 25 سال کی عمر میں اداکارہ نے اپنی زندگی کو اپنے ہاتھ سے ختم کردیا۔ 2013 میں ان کی ہلاکت کے بعد بولی وڈ اداکار سورج پنچولی کے ساتھ ان کے رشتے پر بھی انگلیاں اٹھائی گئیں جس کے بعد اداکارہ کی والدہ نے سورج پر جیا کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔

پرتیوشا بینرجی

ہندوستانی ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے اس سال یکم اپریل کو اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔ رپورٹس کے مطابق 23 سالہ پرتیوشا نے محبت میں ناکامی کے باعث یہ قدم اٹھایا۔ خبروں میں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ کو شدید ڈپریشن تھا۔

دویا بھارتی

بولی وڈ اداکارہ دویا بھارتی 1993 میں 19 سال کی عمر میں اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے نیچے گر کر ہلاک ہوگئی تھیں جس کے بارے میں آج تک کوئی نہیں معلوم کرسکا کہ یہ قتل کا واقعہ تھا، خودکشی تھی یا حادثہ تھا۔

پروین بابی

اپنے دور کی کامیاب اداکارہ پروین بابی نے شوبز کی دنیا میں جتنی خوبصورت اور دلکش زندگی گزاری ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی تنہا تھی۔ 2005 میں 55 سالہ پروین بابی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں البتہ ان کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی تھی۔ انڈین میڈیا کے مطابق پروین بابی ذیابیطس کی بیماری کا شکار تھیں جس کی باعث ان کا انتقال ہوا۔

تبصرے (1) بند ہیں

AHMED ZARAR Jul 17, 2016 10:14am
Once in 90's a chain of murders started of actresses in Lahore Who's name were starting with "noon". 1-Niggo 2- Nadra 3-Nida Mumaz .may be some more name not in my mind now,their murders remain unsolved but created big unrest-less in film world of Lahore,