جب ترک عوام نے فوجی بغاوت ناکام بنائی
انقرہ: ترکی میں فوج کے ایک دھڑے کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹ کر غیر قانونی طریقے سے اقتدار پر قبضے کی کوشش عوام نے ناکام بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔
ترکی کے جمہوریت پسند عوام نے 90 سے زائد جانوں کا نذرانہ دے کر آمرانہ حکومت قائم ہونے سے روکا جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
عوام کے سڑکوں پر آنے کے بعد باغی دھڑے میں شامل فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
تبصرے (1) بند ہیں