• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری'

شائع July 15, 2016 اپ ڈیٹ July 16, 2016

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ (یو این) اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کو لکھے گئے خطوط میں کہا ہے کہ ہندستانی مظالم کی وجہ سے کشمیریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور متنازع کشمیر کی صورتحال ہندوستان کے استصواب رائے سے فرار کی وجہ سے مزید خراب ہورہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سرتاج عزیز نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حالیہ صورت حال پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کو لکھے گئے خطوط میں عالمی برادری کی توجہ نہتے کشمیریوں کے ظالمانہ قتل کی طرف دلائی اور انھیں ہندوستانی افواج کے ہاتھوں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: کشمیرمیں ہندوستانی مظالم: پاکستان کا یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

مشیر خارجہ نے عالمی اداروں کے نام اپنے خطوط میں مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری ہے۔

سرتاج عزیز نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اور پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خطے میں تناؤ اور عدم استحکام پایا جاتا ہے اور خبردار کیا کہ کشمیر کا تنازع عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں کرفیو برقرار، ہلاکتیں 34 ہوگئیں

سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ سے برہان مظفر وانی سمیت نہتے کشمیریوں کے قتل کی تحقیقا ت کا بھی مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ ہفتے سے کشیدگی جاری ہے، جس میں اب تک ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 35 سے زائد نہتے کشمیری ہلاک اور 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024