• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شوہر نے بیوی کو اینٹیں اور پتھر مار کر قتل کردیا

شائع July 15, 2016

بدین: صوبہ سندھ کے ضلع ٹندو محمد خان میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو اینٹوں اور پتھروں سے مار مار کر قتل کردیا۔

مقامی حکام کے مطابق ٹنڈو محمد خان کی حدود میں واقع پیپلز کالونی کے رہائشی منو میگھوار نے اپنی 35 سالہ بیوی کنول کو پتھروں اور اینٹوں سے مار کر ہلاک کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا۔

خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹنڈو محمد خان کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹنڈو محمد خان کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شبیر احمد نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ مقتول خاتون کے والدین ضلع میرپورخاص کے علاقے جھڈو میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:حاملہ بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

تاہم ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر خاتون کے والدین نے ایف آئی آر درج نہ کروائی تو پھر ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس سفاک قتل کی وجوہات کے حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ مقتول خاتون کے 4 بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دیور نے 'غیرت' کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

سندھ سمیت پاکستان بھر میں حالیہ دنوں میں خواتین کے قتل کے بہت سے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں سے بیشتر کو ان کے اہلخانہ نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

گذشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے قریب بھیلوال گاؤں کے رہائشی ملزم شاہد نے میکے جانے کے اصرار پر اپنی حاملہ بیوی طاہرہ پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ اور 7 ماہ کا بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ طاہرہ کے 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں جبکہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024