• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

مادھوری کا سری دیوی کو ’خراج تحسین‘

شائع July 15, 2016
بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ — فوٹو/ اے ایف پی

ممبئی: بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنے دور کی کامیاب اداکارہ سری دیوی کے مقبول گانے پر ڈانس کریں گی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق 49 سالہ مادھوری ڈکشٹ اپنے ڈانس ریئلٹی شو کے گرینڈ فنالے میں سری دیوی کے مقبول گانے ’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں‘ پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔

شو انتظامیہ کے مطابق مادھوری اس ڈانس کے ذریعے سری دیوی کو خراج تحسین بھی پیش کررہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سری دیوی اور مادھوری ڈکشٹ ایک دور میں مدمقابل اداکارائیں مانی جاتی تھیں۔

سری دیوی کے گانے کے علاوہ مادھوری دپیکا پڈوکون کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانے ’دہوانی مستانی‘ پر بھی رقص کرتی نظر آئیں گی۔

مادھوری کے ڈانس کی کوریوگرافی گیتا کپور نامی کوریوگرافر نے کی ہے۔

ڈانس شو ’سو یو تھنک یو کین ڈانس‘ کی آخری قسط 17 جولائی کو نشر کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024