• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پی ٹی سی ایل نجکاری کے خلاف تحریک التوا لانے پر غور

شائع July 15, 2016

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری پر سینیٹ میں تحریک التوا لائیں گے۔

سینیٹر شاہی سید کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این ٹی سی کی کارکردگی اور ادارے میں ہونے والی بھرتیوں کے معاملے پر غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری میں این ٹی سی کے ایک ارب ستر کروڑ روپے کے اثاثے واجبات میں دکھائے گئے تھے جنہیں بعد میں کاغذی طور پہ ایڈجسٹ کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اس معاملہ پر غور کے لیے خصوصی آڈٹ کرایا جائے کہ این ٹی سی نے ایک ارب 74 کروڑ روپے نجی بینک میں کیسے رکھے اور کیا یہ سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں ؟

این ٹی سی حکام نے کمیٹی کا بتایا کہ نجی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں، غیرملکی بینک اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں کام کرتے ہیں ان میں فنڈز رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

جس پر رحمان ملک نے کہا کہ غیرملکی بینک سرمایہ کاری کی رقم پر ملنے والے منافع کے 25 فیصد باہر لے جائے گا۔

این ٹی سی حکام نے کہا کہ بورڈ نے غیر ملکی بینکس میں سرمایہ رکھنے کی منظوری دی اور رولز کے مطابق ہمارا ادارہ کرسکتا ہے، اس میں کسی قاعدے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

کمیٹی نے این ٹی سی حکام نے آئندہ اجلاس سے قبل تمام تفصیلات کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024