• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شام کی خانہ جنگی میں شہریوں کی مشکلات

شائع July 14, 2016

شام کے اہم شہر حلب اور اس کے مضافاتی علاقوں طارق الباب اور الشار میں صدر بشار السد کی فوج اور اتحادی افواج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 9 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے دوران 2011 میں خانہ جنگی شروع ہوئی تھی، جس کے بعد سے گزشتہ 5 سال میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد اس جنگ کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں شامی اپنے گھر بار چھوڑ کر اطراف کے ممالک میں پناہ گزین کیمپوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں 5 سال سے جاری خانہ جنگی میں 11 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو ئے ہیں جن میں سے سینکڑوں کو دور مار بندوقوں یا اسنائپر گنز سے مارا گیا۔

واضح رہے کہ جون 2014 میں شام اور عراق کے ایک بڑے رقبے پر شدت پسند تنظیم داعش نے قبضہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ابوبکر البغدادی کو اپنا خلفیہ مقرر کیا تھا، داعش کے خلاف شام اور روسی اتحاد کے علاوہ امریکا اور اس کے حامی ممالک فضائی کارروائی کر رہے ہیں، دوسری جانب داعش مخالف القاعدہ کی حامی النصرہ فرنٹ سمیت مختلف چھوٹے گروہ بھی شام کے دیگر علاقوں پر قابض ہیں۔

شام میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے مذاکراتی عمل بھی شروع کیا گیا، مذاکراتی عمل کے دوران فروری میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا لیکن اس جنگ بندی کا اطلاق داعش اور القاعدہ پر نہیں کیا گیا۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کا ماننا ہے کہ شام میں جاری کشیدگی کے باعث یہاں کے شہریوں کو ادویات اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

ایک شامی بچہ یونان میں قائم مہاجرین کیمپ میں کھیل رہا ہے ، سرحد بند ہونے سے قبل یونان میں 57000 شامی مہاجرین داخل ہوئے تھے — فوٹو: اے پی

شام میں 2011 سے جاری تنازع میں اب تک 280000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

فضائی کارروائی کے بعد ایک شامی شہری مسجد سے قرآن پاک کے نسخے جمع کرکے لے جارہاہے — فوٹو: رائٹرز

حلب کے قریب الشار کے علاقے میں تباہی کا شکار شامی شہری کھانے کے حصول کیلئے قطاروں میں موجود ہیں — فوٹو: رائٹرز

شام کے اہم شہر حلب کے قریب طارق الباب میں فضائی حملوں کے بعد ریسکیو کا کام جاری ہے — فوٹو: اے ایف پی

شامی علاقے الشار میں ایک شہری سڑک کنارے سو رہا ہے، شام میں جاری خانہ جنگی نے لاکھوں شامی شہریوں سے ان کے گھر باراور وسائل چھین لیے ہیں — فوٹو: رائٹرز

شام کے علاقے الحلوانیہ میں فضائی کارروائی کے دوران الاقصیٰ مسجد کو پہنچنے والے نقصان کا منظر — فوٹو: رائٹرز

خانہ جنگی کے باعث شام میں شہریوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے، مذکورہ تصویر میں شامی شہری خوراک کے حصول کیئے قطار میں جمع ہیں — فوٹو: رائٹرز

یونان کے شہر ایتھنز میں قائم شامی مہاجرین کیمپ میں ایک خاتون اپنے بچوں کیلئے کھانے بنا رہی ہیں — فوٹو: اے پی

شامی علاقے حلب میں اتحادیوں کے  فضائی حملے کے بعد تباہی کا منظر — فوٹو: اے ایف پی

شمالی ایتھنز میں قائم کیے گئے مہاجرین کیمپ میں شامی خاتون موجود ہیں — فوٹو: اے پی

شام کےعلاقے طارق الباب میں فضائی کارروائی کے دوران 9 افراد ہلاک ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

شامی شہر حلب کے قریب الحلوانیہ میں فضائی حملوں کے بعد مکانوں کی تباہی کا ایک منظر  — فوٹو: رائٹرز

ایک شامی شہری اپنے بچوں کے ساتھ لیبوس کے  جزیرے پر قائم مہاجرین کیمپ میں موجود ہے — فوٹو: اے ایف پی