• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پوکیمون گو فیس بک کے مقابلے پر؟

شائع July 14, 2016
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

پوکیمون گو بہت تیزی سے یعنی چند روز کے اندر ہی سب سے مقبول ترین موبائل ایپ بن گئی ہے اور یہ گیم امریکا میں اتنی بڑی بن چکی ہے کہ فیس بک کی مقبولیت کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

جیسا ایک پرانی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ گیم متعدد بڑی ایپس جیسے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور روزانہ صارفین کے لحاظ سے تو ٹوئٹر سے آگے نکل چکی ہے۔

یہ اس لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے کہ کہ ابھی یہ گیم یا ایپ صرف امریکا، آسٹریلیا اور امریکا میں ہی باضابطہ طور پر ریلیز ہوئی اور آج سے یورپ کے چند ممالک میں اسے پیش کیا جارہا ہے۔

تاہم دیگر ممالک میں اینڈرائیڈ اے پی کے فائل کی مدد سے صارفین اپنی ڈیوائسز پر اسے اپ لوڈ کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں جیسا نیچے موجود چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز تک پوکیمون کے روزانہ صارفین کی تعداد 21 ملین (صرف امریکا) تھی اور اس طرح اس نے کینڈی کرش کا ریکارڈ بھی توڑ کر وہاں کی مقبول ترین گیم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، جبکہ یہ سنیپ چیٹ کو بھی صارفین کی تعداد کے لحاظ سے پیچھے چھوڑنے والی ہے۔

تاہم اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد سے ہٹ کر بھی سب سے حیران کن امر یہ ہے کہ یہ گیم دیگر پیمانوں میں بھی ریکارڈ بنارہی ہے۔

یعنی اب اینڈرائیڈ موبائل فون صارفین فیس بک کی بجائے اس گیم کو کھیلنے میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔

یہ اس لیے بھی حیران کن قرار دیا جارہا ہے کہ امریکا میں صرف 10 فیصد اینڈرائیڈ فونز میں اس گیم کو ڈاﺅن لوڈ کیا گیا ہے اور پھر بھی یہ انگیج منٹ کے لحاظ سے دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

اگر آئی او ایس یا آئی فون صارفین کی بات کی جائے تو وہاں بھی یہ گیم فیس بک، انسٹا گرام، سنیپ چیٹ اور ٹوئٹر کے مقابلے میں زیادہ مقبول نظر آرہی ہے۔

یعنی آئی فون صارفین اوسطاً 33 منٹ اسے کھیلتے ہوئے گزار رہے ہیں جس کے بعد فیس بک 22 منٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اگرچہ یہ گیم ابھی پاکستان میں دستیاب نہیں تاہم اسے اینڈرائیڈ صارفین کسی اے پی کے ڈاﺅن لوڈ سائیٹ سے اے پی فائل کی شکل میں حاصل کرکے انسٹال کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے اے پی کے مررر یا اے پی کے پیور جیسی سائٹس موجود ہیں تاہم اس گیم کی مقبولیت کے باعث نقصان دہ لنک والی فائلز بھی وہاں اس گیم کے نام سے موجود ہیں۔

تو زیادہ بہتر یہ ہے کہ یا تو باضابطہ طور پر ریلیز ہونے کا انتظار کریں یا اے پی کے فائل کا ریویو ڈاﺅن لوڈ سے قبل اچھی طرح چیک کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024