• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

قندیل بلوچ کا شادی کا اعتراف

شائع July 13, 2016 اپ ڈیٹ July 14, 2016
قندیل بلوچ—۔
قندیل بلوچ—۔

کراچی: فیس بک کے ذریعے مقبولیت حاصل کرنے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ نے شادی کا اعتراف کرلیا۔

فوٹو/ ڈان نیوز—۔
فوٹو/ ڈان نیوز—۔

ڈان ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو میں قندیل بلوچ نے اعتراف کیا کہ ان کی کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر کے رہائشی عاشق حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 22 فروری 2008 کو فوزیہ عظیم (قندیل بلوچ) سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عاشق حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ قندیل پڑھائی کے لیے کالج میں داخلہ نہ کروانے اور رہائش کے لیے کوٹھی نہ لے کر دینے پر انھیں چھوڑ کر پہلے ڈیرہ غازی خان کے دارالامان اور بعدازاں دارالامان ملتان چلی گئی تھیں۔

فوٹو/ڈان نیوز—۔
فوٹو/ڈان نیوز—۔

ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ ملتان کے دارالامان میں رہائش کے دوران قندیل بلوچ کا 11 ماہ کا بیٹا مشال بھی ان کے ساتھ تھا جسے 4 جون 2009 کو عدالت میں بیان دے کر انھوں نے شوہر عاشق حسین کے حوالے کردیا۔

ویڈیو دیکھیں:'قندیل بلوچ کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی'

یاد رہے کہ اس سے قبل قندیل بلوچ کے ایک سابق شوہر بھی منظرِعام پر آئے تھے۔

پشاور کے رہائشی شاہد بلوچ نے دعویٰ کیا تھا کہ جولائی 2003 میں انھوں نے قندیل بلوچ سے کورٹ میرج کی تھی، لیکن ان کے خاندان والوں نے انھیں قبول نہیں کیا تھا، بعدازاں انھوں نے قندیل بلوچ کو طلاق دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:قندیل اور مولوی عبدالقوی کی سیلفی کی 'داستان'

قندیل بلوچ گذشتہ کافی عرصے سے میڈیا کی خبروں میں اِن ہیں، گذشتہ دنوں مفتی عبدالقوی کے ساتھ ان کی سیلفیز اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی صاحب کو رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

اس سے قبل قندیل بلوچ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو بھی شادی کی پیشکش کر چکی ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Naveed Jul 13, 2016 08:26pm
Lucky Guy!
AHMAQ Jul 14, 2016 01:15am
KHUSSHQISSSMAT KON? FAISALAH AAPKA
AHMAQ Jul 14, 2016 01:18am
AAGEY AAGEY DEKHIYE HOTA HEY KIYA?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024