• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آکسفورڈ یونیورسٹی بھی راحت فتح علی خان کی معترف

شائع July 13, 2016
راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا —۔
راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا —۔

لندن: پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو گلوکاری کے میدان میں بہترین کارکردگی پر برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ راحت فتح علی خان نے یونیورسٹی کے سب سے تاریخی مقام ہولی ویل میوزک روم میں بھی پرفارم کیا۔

واضح رہے کہ 17ویں صدی میں قائم کیا جانے والا ہولی ویل میوزک روم یورپ کا سب سے قدیم میوزک روم ہے جسے خاص طور پر راحت فتح علی خان کے لیے کھولا گیا۔

راحت فتح علی کے ترجمان کے مطابق ’یورپ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آخری تین صدیوں کے کامیاب اور سب سے بڑے کمپوزر اور موسیقاروں نے اس کمرے میں میوزک تیار کیا، یہ جگہ بہت ہی معزز اور قدیم ہے‘۔

راحت فتح علی خان کا اس موقع پر نہایت عزت و احترام کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

ایشن امیج کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے کچھ طلبہ کا ایک پراجیکٹ تھا جسے فیوژن کا نام دیا گیا، ان کا مقصد راحت فتح علی خان کے ساتھ مل کر انڈین کلاسیکی آرٹ کو اجاگر کرنا تھا۔

فیوژن بینڈ نے حال ہی میں راحت فتح علی خان کے چچا معروف قوال نصرت فتح علی خان کی کامیاب قوالی ’اللہ ہو‘ بھی گائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024