• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

’راحیل شریف کے حوالے سے بینرز حکومت کی چال‘

شائع July 12, 2016

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے لگائے گئے بینرز حکومت کی ایک چال ہے اور حکومت اس طرح ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے پر عمل پیرا ہے، لیکن ہم اسے انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے جبکہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب آجاؤ'

پاناما لیکس کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات میں حکومت کی مشکلات آسان کرنے کے لیے سینیٹ میں بل لارہے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف اپنا احتساب اس قسم کا چاہتے ہیں کہ کمیشن کے ہاتھ پاؤں بندھ، آنکھیں اور منہ سلے ہوئے ہوں، لیکن ہم ایسا قانون تجویز کررہے ہیں جس کے تحت پاناما لیکس میں موجود تمام شخصیات کا یکساں احتساب ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے یکساں احتسابی ٹی او آرز بننے چاہیے، ہم سہولت کار بن رہے ہیں کہ وزیراعظم خود کو کلیئر کرائیں، پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بل کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے بھی بل پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کے حوالے سے آویزاں بینرز ہٹا دیئے گئے

آرمی چیف کے بینرز

راحیل شریف کے حوالے سے لگائے گئے بینرز پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بینرز لگانا حکومت کی ایک چال ہے، حکومت اس طرح ہمیں خوفزدہ کرنا اور پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو قطعاً کوئی خطرہ نہیں ہے، فوج ٹیک اور کرنے کو تیار ہے نہ آرہی ہے، جبکہ حکومت خود ہی اپوزیشن پردباؤ ڈالنے کے لیے ایسا ماحول بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی غیر معروف سیاسی تنظیم ’موو آن پاکستان‘ نے ایک بار پھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصاویر والے بینرز ملک کے 13 شہروں کی شاہراہوں پر آویزاں کردیئے ہیں، جن میں آرمی چیف سے مارشل لاء نافذ کرنے اور ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھیں: آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیلئے تشہیری مہم

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے درمیان واقع ٹریفک انٹرسیکشن پر لگائے گئے بینرز پر لکھا ہے کہ ’جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب آجاؤ۔‘

تاہم راولپنڈی کے کینٹونمنٹ کے علاقے میں میٹرو بس سروس کے ٹریک پر آویزاں ان بینرز کے حوالے سے خفیہ اداروں نے صوبائی حکومت کو رپورٹ بھیج دی ہے۔

ایک سیکیورٹی افسر کے مطابق اسپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سڑکوں پر لگے وہ بینرز اتار لیے ہیں جن پر ’خدا کیلئے جانے کی باتیں جانے دو‘ لکھا تھا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر بھی موجود تھی۔

رواں سال جنوری میں بھی مذکورہ تنظیم کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی معروف شاہراہوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر والے بینرز لگائے گئے تھے، جن پر لکھا گیا تھا کہ ’جانے کی باتیں جانے دو۔‘

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024