• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستانی خاتون کا شوہر کے بغیر ہنی مون

شائع July 12, 2016

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی میاں بیوی ایک دوسرے کے بغیر ہنی مون منانے گئے ہوں؟ ایسا ہی کچھ ایک پاکستانی جوڑے کے ساتھ ہوا جب بیوی کو اپنے ہنی مون پر اکیلے ہی جانا پڑ گیا۔

دراصل لاہور سے تعلق رکھنے والے نوبیاہتا جوڑے ہما مبین اور ارسلان بٹ کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا جب یہ اپنے دوسرے ہنی مون پر یونان جانے کا پلان بنارہے تھے۔

فوٹو بشکریہ — ہما فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ — ہما فیس بک پیج

یہ جوڑا اس سے پہلے مالدیپ بھی گھوم چکا تھا تاہم دوسرے ہنی مون کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ یونان جارہے تھے مگر ارسلان کا ویزا مسترد کردیا گیا۔

ہما کا اس متعلق کہنا تھا کہ ’ہم لوگوں نے ایک بار بھی نہیں سوچا تھا کہ ارسلان کا ویزا مسترد کردیا جائے گا، سب کو لگ رہا تھا کہ میرا ویزا مسترد ہوسکتا ہے، ارسلان کافی سفر کرچکے ہیں تو ہمارے لیے یہ حیرت انگیز بات تھی‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’پہلے تو میں ارسلان کے بغیر نہیں جانا چاہتی تھی لیکن سب کچھ تیار تھا اور اس ٹرپ پر کافی خرچہ ہوچکا تھا تو میں پیچھے نہیں ہٹ سکتی تھی‘۔

ہما اپنی ساس اور سسر کے ہمراہ
ہما اپنی ساس اور سسر کے ہمراہ

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلی رات تو میں اپنی ساس کی گود میں سر رکھ کر بے حد روئی، انہیں بھی ارسلان بہت یاد آرہے تھے، لیکن پھر انہوں نے مجھے سمجھایا بیٹا دیکھو آئے ہیں تو پیسے حلال کرلو بس، اور میں نے یہی کرنے کی کوشش کی‘۔

اس کے بعد ہما نے ارسلان کے لیے ایسی تصاویر کھیچنا شروع کردی جسے دیکھ کر انہیں اندازہ ہو کہ ہما ارسلان کو بے حد یاد کررہی ہیں۔

لوگ کہتے ہیں کہ وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے لیکن یہ بات ہما کے لیے نہیں، وہ جتنے روز اپنے ہنی مون پر ارسلان سے الگ رہی ان کا دکھ بڑھتا رہا اور اس بات کا اندازہ ان کی تصاویر سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

ہما نے مزید بتایا کہ ان کے سسر انہیں مذاق میں دھوکے باز کہتے ہیں کیوں کہ ایک دکھی تصویر لینے کے بعد وہ شہر میں عام سیاحوں کی طرح مزے لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024