• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دیور نے 'غیرت' کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

شائع July 11, 2016

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 'غیرت' کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں دیور نے بھابھی کو قتل کردیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اختر فاروق نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 36 سالہ نسرین کو ان کے دیور الیاس اور بھتیجے قاسم نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوات کالونی میں موجود اپنے گھر سے ایک اجنبی شخص کو رات گئے نکلتے ہوئے دیکھا اور طیش میں آکر نسرین کو قتل جبکہ مذکورہ شخص کو زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں:غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

پولیس کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ نسرین کے اس شخص کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات ہیں جو اس وقت عباسی شہید ہسپتال میں زیرِعلاج ہے۔

پولیس نے غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں الیاس اور قاسم کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ نسرین کے شوہر سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر قتل: 2 بھائیوں کو سزائے موت

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنی بہن کا گلا کاٹ کر اسے ہلاک کردیا تھا۔

20 سالہ حیات خان نے اپنی 16 سالہ بہن سمیرا کو فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھا اور پھر کچن سے چاقو لاکر اسے قتل کردیا تھا۔


تبصرے (1) بند ہیں

sami Jul 11, 2016 09:13pm
Hud hoti hae pagal pan ki, pagalpan me sari zindgi guzarni hae, ek insani katal ghun-e-kabira me shamil hae, ye duniya bhi gai or akhrat bhi.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024