• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سام سنگ کا ایک اور فلیگ شپ فون متعارف

شائع July 9, 2016
سام سنگ گلیکسی ایس سیون ایکٹو — فوٹو بشکریہ انگیجٹ
سام سنگ گلیکسی ایس سیون ایکٹو — فوٹو بشکریہ انگیجٹ

حادثات ہوتے رہتے ہیں اور اسمارٹ فون کو ہو تو اس کے بچنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے تاہم سام سنگ نے اپنا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس سیون ایکٹو متعارف کرادیا ہے جس کو اب تک کی سب سے سخت جان ڈیوائس قرار دیا گیا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے 2013 سے گلیکسی ایس سیریز کے فون متعارف کرائے جانے کے کچھ ماہ بعد ایکٹو فون پیش کرنے کی روایت چل رہی ہے۔

اور رواں سال جو فون متعارف کرایا گیا ہے کہ وہ واٹر ریزیزٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ گرنے کی صورت میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس فلیگ شپ فون کی مضبوطی کے معیار کو ماضی کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے اور خراش نہ پڑنے والی اسکرین، میٹل فریم، ایس سیون کے مقابلے میں بہتر بیٹری لائف اور دیگر فیچرز رکھے گئے ہیں۔

تاہم کیمرہ اور ڈسپلے لگ بھگ گلیکسی ایس سیون جیسے ہی ہیں۔

یہ ڈیوائس ریگولر ایس سیون کے مقابلے میں زیادہ پتلی ہے اور محض 0.38 انچ کی ہے اور اس میں ہاتھوں کی گرفت کے لیے ربڑ کی گرپ موجود ہے۔

اس سال کی ڈیوائس میں مائیکرو ایس ڈی سلا بھی دی گئی ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسر ہوم بٹن پر موجود ہے، یہ دونوں فیچرز گزشتہ سال کے ایس سکس ایکٹو فون میں موجود نہیں تھے۔

اس فون کو آدھے گھنٹے تک 5 فٹ گہرے پانی میں رکھا جاسکتا ہے جبکہ 5 فٹ کی بلندی سے گرنے پر بھی اسے کچھ نہیں ہوگا۔

اس کے اندر سنیپ ڈراگون 820 چپ موجود ہے جبکہ اسے 800 ڈالرز کے ساتھ فروخت کے لیے سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024