• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عامر خان کی بیٹے کو 2 روپے عیدی

شائع July 8, 2016
بولی وڈ اداکارعامر خان اپنے بیٹے آزاد کے ہمراہ  — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
بولی وڈ اداکارعامر خان اپنے بیٹے آزاد کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

ممبئی: بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان بے شک اپنی فلموں کے لیے منہ مانگا معاوضہ حاصل کرتے ہوں لیکن عید کے موقع پر اپنے بیٹے کو صرف 2 روپے ہی عیدی دیتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنی والدہ کے گھر عید کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دوران جب عامر سے ان کی اہلیہ کرن اور بیٹے آزاد کے بارے میں پوچھا گیا تو عامر کا کہنا تھا ’کرن اور آزاد یہاں موجود نہیں، آزاد کے اسکول بند ہونے کے باعث وہ چھٹیاں منانے گئے ہیں اور میں اپنے کام کی وجہ سے نہیں جاسکا‘۔

51 سالہ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو کچھ زیادہ عیدی نہیں دیتے۔

مزید پڑھیں: ہمارے اسٹارز کی عید کیسی رہی؟

انہوں نے بتایا ’میں آزاد کو صرف 2 روپے عیدی دیتا ہوں کیوں کہ مجھے اس کی عادتیں خراب نہیں کرنی‘۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ وہ عید پر اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

بولی وڈ اداکار نے بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو انہیں عید سے زیادہ عیدی میں دلچسپی ہوتی تھی لیکن اب وہ خود سب کو عیدی دیتے ہیں۔

اگر بات کام کے حوالے سے کی جائے تو عامر اس وقت اپنی فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال 23 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024