• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہمارے اسٹارز کی عید کیسی رہی؟

شائع July 7, 2016

ہم سب اکثر ہی سوچتے ہیں کہ مشہور شخصیات اور وہ بھی شوبز سلیبرٹیز اپنی ’اصل زندگی’ میں کیا کرتی ہوں گی؟

اور اس سلسلے میں ہمیں سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کا شکر گزار ہونا چاہیے، جس کی وجہ سے ہمیں دیگر بہت ساری چیزوں کے ساتھ ساتھ اسٹارز کی زندگیوں میں جھانکنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

ذیل میں عید الفطر کے موقع پر کچھ اسٹارز کی تیاریوں اور مصروفیات پر نظر ڈالی گئی ہے۔

ماہرہ خان نے اس عید پر فرح طالب عزیز کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنا اور وہ واقعی اس لباس میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔

مایا علی، ماریا بی کے تیار کردہ سرخ جوڑے میں حسین نظر آئیں۔

احمد علی بٹ کی فیملی اس عید پر بہت خوش و خرم نظر آئی۔

سائرہ شہروز نے ثناء عباس کا تیار کردہ لباس پہنا اور وہ واقعی اس میں بہت اچھی لگ رہی ہیں، جبکہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی بہت سوٹ کر رہا ہے۔

ماورا حسین نے بھی اس عید الفطر پر خوب تیاریاں کیں۔

فرحان سعید بھی ہمایوں عالمگیر کے سفید شلوار قمیض اور گلابی واسکٹ میں اچھے لگ رہے ہیں۔

میشا شفیع نے رنگ جا کا ڈریس پہنا اور اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

ثروت گیلانی کی ٹرانسپیرنٹ ہیلز نے ہمیں سنڈریلا کی یاد دلا دی، ان کا ثانیہ مسکتیا کا جوڑا واقعی شاندار ہے۔

احسن خان، امیر عدنان کے جوڑے میں اچھے لگ رہے ہیں لیکن ان سے زیادہ کیوٹ ان کے بیٹے ہیں۔

عروہ حسین نے برلن میں رنگ جا کا دیسی جوڑا پہننے کو ترجیح دی۔

ژالے سرحدی نے ٹینا درانی کا لباس پہنا اور ساتھ ہی زیورات کا بہت کم استعمال کیا، ان کی بیٹی بھی بہت کیوٹ لگ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024