• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نماز عید ادا کی جا رہی ہے — فوٹو : اے پی
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نماز عید ادا کی جا رہی ہے — فوٹو : اے پی
شائع July 6, 2016

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پاکستان کے ساتھ عید

رپورٹ : عمر بن اجمل

سری نگر: ہندوستان میں رمضان کے اختتام پر عید جمعرات کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید الفطر کے لیے پاکستان کے اعلان کو زیادہ اہمیت دی گئی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع سری نگر کے رہائشی محمد فیصل کا کہنا تھا کہ عید ایک خوشی کا تہوار ہے، اور یہ ان چند مواقع میں شامل ہے جب تمام کشمیری خوشی منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

عید کے اجتماع میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو : اے پی
عید کے اجتماع میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو : اے پی

محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمیشہ ٹی وی چینلز کے سامنے بیٹھے ہوتے ہیں کہ کب مفتی منیب الرحمٰن ہمارے لیے عید کا اعلان کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں عید کبھی بھی کشمیریوں کا مسئلہ نہیں رہا کیونکہ جغرافیائی طور پر ہم پاکستان کے قریب ہیں۔

جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں لائبریریوں کے قیام میں مصروف عمل محمد فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثقافتی اور مذہبی لگاؤ بھی کشمیریوں کو پاکستان سے قریب کرتا ہے۔

نماز عید کے بعد نوجوانوں نے ہندوستانی فورسز کے خلاف احتجاج کی جبکہ اس دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی دیکھنے میں آیا — فوٹو : اے پی
نماز عید کے بعد نوجوانوں نے ہندوستانی فورسز کے خلاف احتجاج کی جبکہ اس دوران پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی دیکھنے میں آیا — فوٹو : اے پی

انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان میں عید ہوگی، کشمیر میں بھی اسی روز عید منائی جائے گی۔

عید کے حوالے سے سری نگر میں موجود صحافی طاہر ابن منظور کا کہنا تھا کہ سری نگر میں حضرت بل کے مزار میں 45 ہزار افراد کا اجتماع ہوتا ہے، جو کہ سب سے بڑا اجتماع کہلاتا ہے۔

طاہر ابن منظور نے مزید بتایا کہ سری نگر میں عید کا دوسرا بڑا اجتماع پرانے شہر میں عید گاہ میں ہوتا ہے جہاں 40ہزار افراد نماز کیلئے آتے ہیں جبکہ ٹی آر سی پولو گراؤنڈ میں 20 ہزار افراد عید کی نماز کیلئے جمع ہوتے ہیں۔

کشمیری نوجوانوں کے احتجاج میں پاکستان کے جھنڈے بھی لہرائےگئے — فوٹو : اے ایف پی
کشمیری نوجوانوں کے احتجاج میں پاکستان کے جھنڈے بھی لہرائےگئے — فوٹو : اے ایف پی

احتجاج، آنسو گیس اور حریت رہنماؤں کی نظر بندی

جموں کشمیر کی انتظامیہ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت دیگر کو عید کی نماز سے قبل نظر بند کر دیا تھا، انتظامیہ اس حوالے سے خوفزدہ تھی کہ ان کی نماز عید پر موجودگی سے احتجاج شدید ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے محمد فیصل نے بتایا کہ ہمارے رہنماؤں کو 2010 سے ہی ہر عید پر نظر بند کر دیا جاتا ہے۔

فورسز کی جانب سے نوجوانوں پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی — فوٹو : اے ایف پی
فورسز کی جانب سے نوجوانوں پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی گئی — فوٹو : اے ایف پی

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی میر واعظ عمر فاروق کو فجر کی نماز کے بعد اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک مجلس میں خطار کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین ہیں، جبکہ کشمیر کے سب سے اہم مذہبی رہنما یعنی ’میر واعظ‘ بھی ہیں۔

ہندوستانی فورسز کی سخت پابندیوں کے باوجود عید کی نماز کے بعد احتجاج ہوا، عید گاہ میں نماز کے بعد نوجوان احتجاج کرتے ہوئے سامنے آئے، جن کے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے تھے۔

کشمیر کے نوجوان محمد فیصل نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے نوجوانوں کے خلاف آنسو گیس استعمال کی گئی۔

احتجاج کے دوران پاکستان کے جھنڈے لہرائے جانا ابھی معمول بن چکا ہے — فوٹو : اے ایف پی
احتجاج کے دوران پاکستان کے جھنڈے لہرائے جانا ابھی معمول بن چکا ہے — فوٹو : اے ایف پی

انہوں نے کہا کہ فورسز کی جانب سے اس قدر گیس کے شیل فائر کیے گئے کہ عیدگاہ مکمل طور پر گیس سے بھر گئی، جبکہ اس دوران کئی افراد زخمی ہوئے۔

محمد فیصل کے مطابق عید گاہ اور قریب کے گھروں میں موجود خواتین سب سے زیادہ گیس سے متاثر ہوئیں، جبکہ بزرگ افراد کو بھی سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈے ہمیشہ کشمیر میں لہرائے جاتے ہیں، جس کا مقصد نظریاتی وابستگی کے ساتھ ساتھ اپنے اختلاف کا اظہار بھی کرنا ہوتا ہے، اس لیے جب بھی احتجاج ہوتا ہے تو اس میں پاکستانی جھنڈے بلند کیے جاتے ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Makhfi Jul 06, 2016 07:29pm
Salute to Kashmiri People and their sacrifices
MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 06, 2016 09:49pm
EID MUBAREK -KASHMIR ZINDA ABAD
اجمل خان Jul 06, 2016 09:56pm
انشااللہ جلد کشمیر پاکستان سے آ ملے گا پھر بھارتی دہشتگردی بھی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔