• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عید پر پاکستان ہندوستان کی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

شائع July 6, 2016
واہگہ بارڈر پر فورسز کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کی — فوٹو : اے ایف پی
واہگہ بارڈر پر فورسز کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کی — فوٹو : اے ایف پی

لاہور: پاکستان اور ہندوستان کی سرحدوں تعینات فورسز کے درمیان روایت کے مطابق عید کے موقع پر مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عید پر واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی جانب سے ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کو مٹھائی پیش کی گئی۔

اس موقع پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے بھی پاکستان رینجرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائی وصول کی۔

ہندوستان کی جانب سے بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جے ایس اوبرائے جبکہ پاکستان کی رینجرز کے ونگ کمانڈر بلال نے تقریب میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں آج (6 جولائی) کو عید منائی جا رہی ہے جبکہ ہندوستان میں کل (7جولائی کو) عید منائے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز کا ہندوستانیوں سے مٹھائی لینے سے انکار

واضح رہے کہ قبل ازیں ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی پر دونوں فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے قومی دِنوں پر مٹھائی کا تبادلہ ایک روایت رہا ہے مگر گذشتہ برس لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کے باعث 26 جنوری 2015 کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ اور جولائی 2015 میں عید الفطر پر بی ایس ایف کی جانب سے ارسال کی گئی مٹھائی پاکستان رینجرز نے قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

مزید پڑھیں : پاکستان رینجرز نے ہندوستانی مٹھائی ٹھکرا دی

بعد ازاں مٹھائیوں کے تبادلے کا یہ سلسلہ اگست میں ایک بار پھر شروع ہوا جب پاکستان رینجرز نے 14 اگست 2015 پر یوم آزادی کی خوشی میں ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس کو مٹھائی پیش کی، اس کے بعد نومبر میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر بھی مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024