• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ہندوستان میں فواد خان فیسٹیول کا انعقاد

شائع July 5, 2016
پاکستانی اداکار فواد خان —
پاکستانی اداکار فواد خان —

پاکستانی اداکار فواد خان اپنے دلکش انداز اور بہترین اداکاری سے ہندوستان میں بھی اس حد تک مقبولیت حاصل کرچکے ہیں کہ اداکار کے نام سے اب انڈیا میں ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا نام فواد خان فیسٹیول رکھا گیا ہے۔

مقبول ڈرامہ ’ہمسفر‘ ہندوستان میں نشر کرنے والا ٹی وی چینل ’زندگی‘ فواد خان پر ایک میلہ منعقد کرنے جارہا ہے۔

اس میلے کا آغاز 9 جولائی سے ہوگا جو 7 اگست تک جاری رہے گا، ایک ماہ کے دورانیے کے اس میلے میں فواد خان کے کامیاب ڈرامے ’نم‘، ’زندگی گلزار ہے‘ اور ’ہمسفر‘ کو بار بار شائقین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فواد خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

اس دوران ’ہمسفر‘ کو 9 جولائی سے 10 جولائی، ’زندگی گلزار ہے‘ 17 جولائی سے 24 جولائی اور ’نم‘ 31 جولائی سے 7 اگست کو نشر کیے جائیں گے۔

عید کے لیے اس میلے میں خاص طور پر فواد خان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم ’خوبصورت‘ کو بھی دکھایا جائے گا۔

اس دوران ایک فواد فیسٹیول مقابلہ بھی رکھا جائے گا جس میں شائقین واٹس ایپ کے ذریعے فواد خان کو اپنے پیغامات بھیج سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025