مردان دھماکے کے بعد کا منظر
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے خواجہ گنج بازار میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر مردان مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جسے بازار میں ایک دکان کے سامنے نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے سے کئی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ایک موٹرسائیکل بھی تباہ ہوگئی، جبکہ پولیس سکیورٹی فورسز اور امدادی کارکن خواجہ گنج بازارپہنچ کر علاقے کا کنٹرول سنھبال لیا اور شواہد جمع کرکے تفیش کا عمل شروع کردیا۔
واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔