سیف نے کرینہ کے 'ماں' بننے کی تاریخ بتادی

شائع July 2, 2016

ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے ہاں چھوٹے نواب کی آمد متوقع ہے۔

ہندوستانی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ کرینہ کپور حاملہ ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: کرینہ کی سیف سے شادی کرنے کی واحد شرط

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے پہلے بچے کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم سیف علی خان نے میڈیا کے سامنے اپنے ایک بیان میں اب اس بات کی تصدیق کردی۔

یہ سیف علی خان کی تیسری جبکہ کرینہ کپور کی پہلی اولاد ہوگی، اس سے قبل سیف علی خان کا ایک بیٹا ابراہیم اور ایک بیٹی سارہ ہیں جو کہ ان کی سابقہ اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ امرتا سنگھ سے ہیں۔

مزید پڑھیں:سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کی تازہ ترین فلم 'اڑتا پنجاب' 17 جون کو نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنی اگلی فلم 'ویرے دی شادی' کی شوٹنگ کی تاریخ بھی آگے بڑھادی ہے۔

کرینہ کپور خان ستمبر کے مہینے سے بالی ووڈ سے مکمل بریک لے لیں گی۔

واضح رہے کہ 45 سالہ سیف علی خان اور 35 سالہ کرینہ کپور 2012 میں جیون ساتھی بنے تھے، سیف علی خان اور کرینہ نے ایک ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کیا جن میں ٹشن، ایجنٹ ونود، قربان وغیرہ شامل ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024