• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دپیکا اور میرے درمیان کچھ تبدیل نہیں ہوا‘

شائع July 1, 2016
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا — فوٹو/ اے ایف پی

ممبئی: دو اداکارائیں کبھی دوست نہیں بن سکتی اور بولی وڈ ہیروئنز کے آپس کے تعلقات بھی اس بات کی سچائی بیان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کا تعلق ہمیشہ سے ہی کچھ الگ نظر آیا۔

واضح رہے کہ یہ دونوں اداکارائیں نہ صرف بہترین دوست ہیں بلکہ بولی وڈ میں نام بنانے کے بعد اب ہولی وڈ میں بھی اپنے قدم جمانے میں مصروف ہیں۔

ایک انٹرویو میں دپیکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا انڈسٹری میں ان کی سب سے پہلی دوست تھیں۔

تاہم گزشتہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اب دونوں کی دوستی لڑائی میں بدل چکی ہے جس کا آغاز آئیفا ایوارڈز سے ہوا۔

مزید پڑھیں: 'بولی وڈ میں پہلی دوست پریانکا تھی'

رپورٹس تھیں کہ آئیفا ایوارڈز میں پریانکا اور دپیکا کو ایک ساتھ ان کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانے ’پنگا‘ پر پرفارم کرنا تھا۔

ایک طرف جہاں پریانکا اس پرفارمنس کو لے کر کافی خوش تھیں وہیں دپیکا نے پریانکا کے ساتھ پرفارم کرنے سے انکار کردیا جس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اس کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ دونوں اب دوست نہیں رہیں، تاہم پریانکا نے ان خبروں کی تردید کردی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران پریانکا کا کہنا تھا، ’پہلے میڈیا والے لکھتے تھے کہ دپیکا اور میں بہترین دوست ہیں تو پھر اب ایسا کب اور کیسے تبدیل ہوگیا؟ میں نے تو نہیں کہا کہ کچھ تبدیل ہوا ہے، سب کچھ جیسے پہلے تھا آج بھی ویسا ہی ہے، میڈیا کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا پرفارمنس کیلئے پریانکا کا 2 کروڑ روپے معاوضہ

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں اداکاراؤں کے درمیان بدلے تعلق کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈان‘ بھی ہوسکتی ہے۔

پریانکا چوپڑا شاہ رخ کی فلم ’ڈان‘ کے دو سیکوئلز میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور اب رپورٹس تھیں کہ فلم ساز فرحان اختر ’ڈان 3‘ میں پریانکا کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں تاہم اس کے بارے میں اب تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024