• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

کویت:رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 9 پاکستانی، ہندوستانی ہلاک

شائع July 1, 2016

کویت سٹی: خلیجی ریاست کویت کے دارالحکومت کویت سٹی کے نواحی علاقے فراوانیا کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ۔

عرب میڈیا نے کویت کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ آگ ایک پرانی عمارت میں لگی جہاں مزدور طبقہ رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کا تعلق پاکستان اور ہندوستان سے ہے۔

زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزارت صحت کے مطابق آگ سے جھلس کر 12 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

فراوانیا کی پرانی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال خلیجی ریاست کی سینٹرل جیل میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ فائرمین سمیت 56 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تارکین وطن تیل کی دولت سے مالا مال ملک کویت کی آمدنی میں 70 فیصد اضافہ کرتے ہیں۔

یہ خبر یکم جولائی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

screenplayer Jul 01, 2016 11:29am
PAKISTAN EMBASSY MUST BE SLEEPING AS IS EVERYWHERE IN THE WORLD

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025