• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'جو انگریزی جھاڑے گا، وہی جھنڈے گاڑے گا'

شائع June 30, 2016
مشہور ہندوستانی کامیڈین کپل شرما—۔ڈیلی موشن ویڈیو اسکرین گریب
مشہور ہندوستانی کامیڈین کپل شرما—۔ڈیلی موشن ویڈیو اسکرین گریب

ممبئی: مشہور ہندوستانی کامیڈین کپل شرما نہ صرف اپنی حسِ مزاح کے حوالے سے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنی گلوگاری اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے بھی شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کپل اپنی انگریزی کا سب سے زیادہ مذاق خود ہی اڑاتے ہیں۔

حال ہی میں کپل نے ایک موبائل فون کے اشتہار میں کام کیا، جس میں وہ اپنی قومی زبان کی اہمیت پر لیکچر دیتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں:کپل شرما کی شاندار انداز سے واپسی

فلم 'کس کس سے پیار کروں' سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والے کپل شرما نے اشتہار میں لوگوں کو اس حوالے سے 'درس' دیا کہ ہمیں اپنی زبان سے پیار کرنا چاہیے اور اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔

اشتہار میں کپل کہتے ہوئے نظر آئے، 'ہنر کی کوئی بھاشا نہیں ہوتی'، یعنی ' ہنر کی کوئی زبان نہیں ہوتی'۔

انھوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ ہمارے ملک کے سیاستدان بھی بیرون ملک دوروں کے موقع پر ہندی زبان میں تقریریں کرتے ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے یہ روش اختیار کرلی ہے کہ 'جو انگریزی جھاڑے گا، وہی جھنڈے گاڑے گا'۔

یہ بھی پڑھیں:"شادی مت کر":اجے دیوگن کا کپل شرما کو مشورہ

ویڈیو میں ایک جگہ وہ ایک کردار سے سوال کرتے ہیں، 'آپ نے کبھی انگریزی میں تصویر لی ہے'، ساتھ ہی کپل کا کہنا تھا، 'جب ہنر چمکتا ہے تو انگریزی پنتی پھیکی پڑ جاتی ہے۔'

ویڈیو یہاں دیکھیں:

کپل اِن دنوں سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر 'دی کپل شرما' شو کی میزبانی کر رہے ہیں، ان کا شو اس سے قبل 'کلرز' ٹی وی پر نشر کیا جاتا تھا، جسے چینل مالکان سے اختلافات کے باعث بند کردیا گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024