• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: شوہر نے بیوی کو سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا

شائع June 29, 2016

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے بیوی کو سانپ سے ڈسوا کر مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کی چوہنگ کے علاقے میں بیس سالہ نورین کو سانپ نے ڈس لیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی، جبکہ نورین کے شوہر عابد نے سانپ کو مار ڈالا۔

پولیس نے معاملہ مشکوک جانتے ہوئے خاتون اور سانپ کو مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع تو معلوم ہوا کہ عابد نے گھریلو ناچاقی پر نورین کو کھیتوں میں لے جاکر اس پر سانپ چھوڑا اور حادثی موت کا ڈرامہ کیا۔

معاملہ واضح ہونے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، جہاں دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم 3 روز قبل بازار سے سانپ خرید کر لایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024