• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

آئیفا پرفارمنس کیلئے پریانکا کا 2 کروڑ روپے معاوضہ

شائع June 28, 2016
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے دوران میں پرفارم کرتے ہوئے —۔
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے دوران میں پرفارم کرتے ہوئے —۔

ممبئی: پریانکا چوپڑا کی مسلسل کامیابیوں نے انہیں بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کے مقام پر پہنچادیا ہے، لیکن اس کامیابی کے ساتھ ان کے مطالبے بھی بڑے ہوتے جارہے ہیں۔

دکن کرونیکل کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسپین میں منعقدہ آئیفا ایوارڈز میں پریانکا چوپڑا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کا دل جیت لیا۔

اس دوران پریانکا نے اپنی گزشتہ سال ریلیز فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانے ’پنگا‘ پر پرفارم کیا جس کے لیے انہوں نے 2 کروڑ ہندوستانی روپے کا معاوضہ کیا۔

مزید پڑھیں: پریانکا ایک ماہ میں 100 کروڑ روپے کمائیں گی

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل خبریں تھیں کہ پریانکا ہندوستان آنے کے بعد کسی فلم کے بجائے 24 اشتہارات کی شوٹنگ کریں گی جس کے لیے وہ 100 کروڑ روپے حاصل کریں گی۔

دوسری جانب پریانکا کی ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی آئیفا ایوارڈز میں فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے گانوں پر پرفارم کیا اور رپورٹس ہیں کہ دپیکا کو پریانکا کے مقابلے میں 13 سے 14 لاکھ روپے کم معاوضہ ملا۔

ایوارڈ شو کے دوران فلم ’باجی راؤ مستانی‘ نے 3 بڑے ایوارڈز حاصل کیے جن میں بہترین فلم، بہترین اداکار (رنویر سنگھ) اور بہترین معاون اداکارہ (پریانکا چوپڑا) کا ایوارڈ شامل ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024