• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بیجنگ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ، 30 ہلاک

شائع June 26, 2016

بیجنگ: چین میں سیاحوں کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 30 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین کے وسطی علاقے میں سیاحوں سے بھری بس سڑک کے کنارے نصب بیریئر سے ٹکراگئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ صوبہ ہنان میں پیش آیا۔

چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کے مطابق بس میں 56 افراد سوار تھے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 21 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، چین کے سرکاری ٹی وی پر چلنے والی وڈیوز میں بس سے شعلے اٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئل لیک ہونے کی وجہ سے بس سڑک کنارے لگے بیریئر سے ٹکراگئی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہر سال یہاں ٹریفک حادثات کی وجہ سے دو لاکھ 50 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

چین میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے بس کو کو ترجیح دی جاتی ہے کیوں کہ یہ دیگر ذرائع کی نسبت سستی پڑتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024