• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کلفٹن: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

شائع June 26, 2016
کلفٹن بلاک فور میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک فور کی رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں اچانک آگ لگ گئی جس کی شدت نے عقبی کمرشل بلڈنگ کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ نے عمارت میں پھنسے لوگوں کو بحفاطت نکال لیا تاہم ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

عمارت میں پھنسے افراد کو اسنارکل کی مدد سے نیچے لایا جارہا ہے—فوٹو/ ڈان نیوز اسکرین گریب
عمارت میں پھنسے افراد کو اسنارکل کی مدد سے نیچے لایا جارہا ہے—فوٹو/ ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی میں تین روز کے دوران آگ لگنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

مزیر پڑھیں: کراچی: شیرشاہ میں گودام میں آتشزدگی

کلفٹن بلاک فور کی کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ چوتھی منزل سے شروع ہوئی اور اس نے پانچویں منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے سے عمارت کی مختلف منزلوں پر دس افراد پھنس گئے، جنہیں اسنارکل کی مدد سے نکال لیا گیا۔

عمارت میں پھنسے بعض افراد دھوئیں کے باعث بے ہوش بھی ہوئےجنہیں شیشے توڑ کر نکالا گیا۔

صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو بھی موقع پر پہنچے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سے ریسکیو آپریشن کے لئے ہیلی کاپٹر اور مزید اسنارکلز کی فراہمی کی درخواست کرینگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں اہم مارکیٹ شیر شاہ کے قریب گودام میں بھی آگ لگ گئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024