• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو، ہولی وڈ فلم کی نقل؟

شائع June 25, 2016
فلم پوسٹر —
فلم پوسٹر —

پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کا پہلا ویڈیو پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جو ہولی وڈ فلم ’رن اوے برائڈ‘ سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔

مومل شیخ اپنے والد معروف اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ بولی وڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں کام کررہی ہیں، جہاں فلم کو لے کر مداحوں کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں تاہم وہیں اس پوسٹر سے کہیں نہ کہیں مایوسی بھی ہوئی۔

مایوسی کی وجہ یہ ہے کہ مومل کی اس فلم کا پوسٹر ہولی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس اور ریچرڈ گیر کی فلم ’رن اوے برائڈ‘ کی نقل لگ رہا ہے۔

اس فلم میں مومل ایک پاکستانی لڑکی کا کردارادا کررہی ہیں جبکہ جاوید شیخ فلم میں ان کے سسر کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

اداکار ابھے دیول بھی اس فلم میں لیڈ ہیرو کے رول میں نظر آئیں گے۔

فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ رواں سال 19 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024