• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دپیکا-رنویر، سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم میں اکھٹے

شائع June 24, 2016
دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی —فوٹو/ فائل
دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی —فوٹو/ فائل

ممبئی: بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی ایک نئی فلم کے ساتھ سامنے آنے والے ہیں جس میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کے پسندیدہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کام کرتے نظر آئیں گے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں کریں گے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ فلم کو 6 ماہ میں مکمل کرلیں۔

مزید پڑھیں: رنویر-دپیکا بولی وڈ 'ٹائی ٹینک' کی بہترین جوڑی؟

اس فلم میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا گیا ہے جس میں رنویر ’علاؤالدین خلجی‘ اور دپیکا ‘رانی پدماوتی‘ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ اداکار وکی کوشل اس فلم میں دپیکا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دپیکا اور رنویر کا منگنی کا فیصلہ'

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

اگر ان گزشتہ فلموں پر نظر ڈالی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پریانکا چوپڑا کو بھی اس فلم میں کوئی مختصر کردار مل سکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024