• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
شائع June 23, 2016 اپ ڈیٹ November 24, 2017

زندگی میں کامیابی کے لیے ان 22 چیزوں کو چھوڑ دیں

فیصل ظفر



زندگی میں کامیابی کی خواہش کسے نہیں ہوتی اور یقیناً آپ کو بھی ہوگی مگر ایسا کس طرح ممکن ہے؟

درحقیقت تقدیر کے ساتھ اس کی کنجی آپ کی چند عادات میں بھی چھپی ہوتی ہے جو بظاہر بے ضرر ہوتی ہیں، مگر آپ کو ناکامی کی جانب دھکیل رہی ہوتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ کامیابی کے حصول میں مددگار ثابت نہیں ہوتی۔

تو اگر آپ زندگی میں کامیابی کے خواہشمند ہیں تو ان چند سادہ چیزوں یا عادتوں سے پیچھا چھڑا لیں۔

پرفیکٹ یا مثالیت پسند بننے کی کوشش

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مثالیت پسند درحقیقت ناکامی کی جانب لے جاتا ہے، یہ زندگی میں بہتری لانے کا کوئی اچھا ذریعہ نہیں بلکہ یہ آپ کے اندر یہ احساس جگاتا ہے کہ آپ کبھی بھی کسی دوسرے فرد جتنا اچھا نہیں بن سکتے اور یہ خیال آپ کو زندگی کی دوڑ میں پیچھے لے جاتا ہے۔

چھوٹے مقصد کو ذہن میں رکھنا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اپنے خیالات کو کشادہ کریں اور بڑے مقصد کو جگہ دیں، آگے بڑھنے کا عمل کئی بار تکلیف دہ ہوتا ہے مگر یہ کامیابی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

بناوٹی شخصیت

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کمزوری کا اظہار دیکھنے اور سننے میں حقیقی اور ہمت بڑھاتا ہے، سچ اور جرات ہمیشہ ہی قابل اطمینان نہیں ہوتے مگر یہ شخصیت کو مضبوط ضرور بناتے ہیں۔

خوش قسمتی کا انتظار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

قسمت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اچھے مواقعوں کا آپ کی جانب آنا قسمت کے باعث ہوسکتا ہے مگر اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر آپ اس کا انتطار کرتے رہیں گے تو کسی بھی قسم کی کامیابی آپ کے قدم نہیں چوم سکے گی، تو خود کو آگے بڑھنے کے لیے ہمیشہ تیار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

کسی بھی چیز کا انتظار

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہم درحقیقت اس وقت خود کو بیوقوف بنارہے ہوتے ہیں جب ہم سوچتے ہیں کہ درست وقت، درست مقام اور درست شخص کا انتظار کرکے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں، مگر وہ موقع ہر وقت موجود ہوتا ہے جسے دریافت کرنا ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کو دریافت نہیں کرتا۔

اجازت کی ضرورت

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دیگر افراد کے خیالات کو اپنے اندر قبضہ نہ کرنے دیں، یہ محض وقت کے ضیاع سے زیادہ کچھ نہیں۔

اکیلے کوشش کرنا

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

چاہے آپ اکیلے کربھی سکتے ہو تو بھی آپ کو تنہا کام کرنے کی صورت میں کامیابی کے لیے دوگنا زیادہ کام کرنا پڑے گا جبکہ تفریح کا عنصر بھی زندگی سے غائب ہوجائے گا۔

ایسے وعدے جو پورے نہ کرسکیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

وعدہ ویسے تو کرنا نہیں چاہیے اور اگر کریں تو اسے پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ دیگر افراد آپ پر اعتماد کرسکیں۔

اپنی کمزوریوں سے چمٹے رہنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہر شخص کی زندگی میں کمزور پہلو ہوتے ہیں، ان پر محنت کرکے قابو پانے کی کوشش کرنے کے ساتھ اپنے مضبوط پہلوﺅں پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔

دیگر افراد پر الزام تراشی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ بزدلی کی نشانی ہے اور اس کی قیمت آپ کو اپنے احترام اور وقار کی صورت میں چکانا پڑتی ہے۔

ماضی میں گم رہنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ماضی میں گم رہنے کی عادت زندگی میں آگے بڑھنے ہی نہیں دیتی، آپ کو تو بس حال میں زندہ رہنا چاہئے جہاں سے مستقبل کا آغاز ہوتا ہے۔

ہر ایک کو مطمئن کرنے کی کوشش

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آپ زندگی میں ناکامی کو اس وقت یقینی بنالیتے ہیں جب آپ ہر ایک کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، خود کو مطمئن کرنے اور کسی ایسے شخص کو جو آپ کے لیے بہت اہم ہو، مطمئن کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور بس!

کینہ یا حسد رکھنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ وقت کے ضیاع سے زیادہ کچھ نہیں جبکہ یہ عادت خوشی اور قناعت کی بھی دشمن ہے۔

تبدیلیوں سے دور بھاگنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

زندگی میں تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ آتی ہے، چاہے آپ کی اجازت سے ہو یا نہ ہو، اس کا سامنا کرنا ہی بہترین راستہ ہے اور ہمیشہ اسے اپنے لیے بہترین بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

کبھی غلطی نہ کرنے کی کوشش کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

خطرات سے گریز اور جرات مندی کا مظاہرہ نہ کرنا آپ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔

یہ کہنا کہ 'میں نہیں کرسکتا/کرسکتی'

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کبھی بھی ہار تسلیم نہیں کرنی چاہیے وہ بھی اس لیے کیونکہ حالات آپ کو سخت محسوس ہوتے ہیں اور کبھی بھی خود سے منفی انداز میں گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔

چغل خوری

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چھوٹی سوچ رکھنے والے افراد چغلیاں کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، اس کے برعکس اپنے خیالات پر بات کریں اور جب بھی لوگوں کے بارے میں بات کریں تو ہمدردانہ اور ان کی معاونت کا خیال کرتے ہوئے کریں۔

ناکامی پر ہمت ہار دینا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمت ہار کر ایسے گریں کہ دوبارہ اٹھ ہی نہ سکیں۔ ناکامی کے بعد ہی کامیابی کا راستہ کھلتا ہے۔

شکایات کرنا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ گزرے وقت کے بارے میں شکایات کرتے ہوئے وقت گزارتے ہیں تو آپ اپنے آنے والے کل کو کبھی بہتر بنانے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔

منفی سوچ رکھنے والوں کی صحبت

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اگر ایسے افراد آپ کے ارگرد ہوں تو وہ آپ کو بھی نیچے لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اگر آپ کے دوست ایسے ہیں تو اب وقت ہے کہ خود کو ان سے اوپر یا آگے لے جائیں۔

دیگر افراد سے موازنہ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

موازنہ درحقیقت آپ کی زندگی میں موجود خوشی کے خاتمے کا ایک اور بڑا ذریعہ ہے، کبھی اس بات کی فکر نہ کریں کہ دیگر افراد کیا کام کررہے ہیں۔

یہ سوچنا کہ آپ فرق نہیں لاسکتے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہم میں سے ہر ایک زندگی میں فرق لاسکتا ہے اور اکھٹے مل کر ہم بہت کچھ بدل سکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (24) بند ہیں

saba altaf Jun 23, 2016 10:26am
excellent
sahibzada Mazhar Nisar Jun 23, 2016 12:42pm
Bohat khoob..... Helpful.... Thanks...
.qaiser Gillani Jun 23, 2016 01:51pm
I have just read this is excellent
KH Jun 23, 2016 03:45pm
GOOD ARTICLE, THANKS DAWN.
aisha Jun 23, 2016 08:05pm
That rules r very truevn every person should not avoid in stated follow it
RaXhid Jun 23, 2016 08:35pm
nice
M ARBAZ Jun 23, 2016 08:44pm
Soo great advices ... I like it ...
Imran Jun 23, 2016 09:19pm
Excellent
Rafique khan Jun 23, 2016 10:29pm
dawn urdu is very helful news chanel i like it it tells us the problems of live and how to face it it is very good for us.
rubi Jun 23, 2016 10:29pm
bht acha laga .ma zaror apply karo gee in rules pa
Muhammad Khan Gopang Jun 23, 2016 10:57pm
Very practical & good ideas.
shahid imran Nov 24, 2017 06:51pm
these are facts which are related to our daily life and we are stick to these habits which are in vain... precious and noble sayings
shahid imran Nov 24, 2017 06:53pm
zabardast
syed kamal Nov 24, 2017 08:18pm
Thank you Dawn
Waqas anayat Nov 24, 2017 08:20pm
Nice... exactly...we should remove these habits from our life to make progress in life...
syed kamal Nov 24, 2017 09:06pm
thanks
Saqib Adnan Nov 24, 2017 10:42pm
A very good article .
khalid mahmood Nov 25, 2017 06:39am
i would like to appreciate the article and wish to be promoted such ideas because it is so admirer and like to be taken.
Mahnoor Nov 25, 2017 06:56am
Superb...its reality.
Mujhe Kyun Nikala Nov 25, 2017 08:27am
How can we get these rules over to our ignorant rulers to learn and practice in their lives?
عارف حميد ايتو from indian occupied Kashmir Nov 25, 2017 09:16am
Very nice words
muhammad tayyab Nov 25, 2017 10:06am
Great i am satisfy this 22 points,
muhammad tayyab Nov 25, 2017 10:07am
Great points
anam shehzadi Nov 25, 2017 12:13pm
آپ کی رائے y chezy phr k bhut acha lga i will try to chnge my life i am falling itself in past so i 'll try to come out from this