• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز کو معطل کردیا

شائع June 22, 2016
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں پرستار موجود ہیں، جن کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ اب کچھ عرصے تک ایکشن میں نظر نہیں آسکیں گے۔

جی ہاں ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا ہے جس کی وجہ کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنا قرار دی گئی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری بیان کے مطابق " ڈبلیو ڈبلیو ای نے کمپنی کی ٹیلنٹ ویل نیس پالیسی کی پہلی خلاف ورزی پر رومن رینز کو 30 دن کے لیے معطل کردیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا"۔

رومن رینز نے اپنی معطلی پر ٹوئٹر کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا اور ان کا کہنا تھا " میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرستوں سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی پالیسی کی خلاف ورزی کی غلطی پر معذرت کرتا ہوں، اس پر کوئی جواز پیش کرنے کی بجائے میں اسے تسلیم کرتا ہوں"۔

31 سالہ رومن رینز 3 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن رہ چکے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے کبھی کمپنی ک پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی ٹیلنگ ویل نیس پالیسی کو 2006 میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں جسمانی ٹیسٹوں اور منشیات کے حوالے سے ٹیسٹوں کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

اتوار (19 جون) کو ہی منی ان دی بینک نامی ایونٹ میں رومن رینز کو سیٹھ رولنز کے ہاتھوں شکست کے باعث اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی رات ڈین امبروز نے منی ان دی بینک بریف کیس کیش کراکے چیمپئن شپ سیٹھ رولنز سے چھین کر اپنے نام کرلی تھی۔

اب ڈین امبروز، سیٹھ رولنز اور رومن رینز کے درمیان ٹرپل تھریٹ میچ کا انعقاد ڈبلیو ڈبلیو ای کے اگلے ایونٹ بیٹل گراﺅنڈ میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم رومن رینز کی معطلی کے بعد لگتا ہے کہ اب وہ چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

تاہم ان کی واپسی کے امکان بھی ہیں کیونکہ یہ ایونٹ 24 جولائی کو ہوگا یعنی معطلی کی مدت ختم ہونے 2 روز بعد۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025