• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ویرے دی ویڈنگ: 'لڑکیوں کی زندگی پر مبنی پہلی فلم'

شائع June 21, 2016
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور خان —۔
بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اور کرینہ کپور خان —۔

ممبئی: بولی وڈ میں بہت سی فلمیں دوستوں اور ان کے دلچسپ سفر پر بنائی جاچکی ہیں لیکن مکمل طور لڑکیوں کی زندگی پر کوئی فلم بنائی گئی ہو، ایسا بہت کم ہی ہوا ہے۔

لیکن اب لڑکیوں کی زندگی پر مبنی ایک فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ بنائی جارہی ہے جس میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ سونم کپور بھی فلم میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ ہندوستان کی شاید پہلی فلم ہوگی جو لڑکیوں پر بنائی جارہی ہے، یہ چار سہیلیوں کی کہانی پر مبنی فلم ہے، جو میرے کردار کی شادی کے لیے اکھٹی ہوں گی، فلم کافی دلچسپ ہے‘۔

مزید پڑھیں: سونم کی بہن کی فلم میں کرینہ کا 'بڑا' کردار

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کوئی بھی صرف لڑکیوں پر فلم نہیں بناتا، اگر چار لوگوں پر فلم بنائی جائے گی تو اس میں 2 لڑکے ضرور ہوں گے‘۔

کرینہ نے کہا ’بدلتے ہوئے وقت اور سنیما کے ساتھ میرے خیال سے اب ایسی فلمیں بنانا آسان ہے، یہ ایک مضبوط کہانی ہوگی جو خواتین کو بااختیار بنائے گی‘۔

فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی پروڈکشن سونم کپور کی بہن ریہا کپور اور ایکتا کپور کر رہی ہیں جس میں کرینہ، سونم، سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی کام کرتی نظر آئیں گی۔

کرینہ کپور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد کریں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024