• KHI: Asr 4:26pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:42pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm
  • KHI: Asr 4:26pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:42pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:20pm

ایک ہی دن میں 2 نئے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن

شائع June 20, 2016
ڈین امبروز چیمپئن شپ جیتنے کے بعد— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
ڈین امبروز چیمپئن شپ جیتنے کے بعد— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ویسے تو ایک دن کے اندر 2، دو نئے ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بننے کا امکان لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے مگر جب 'منی ان دی بینک' جیسا ایونٹ ہو تو ایسا ہوسکتا ہے۔

جی ہاں اگر آپ رومن رینز کے پرستار ہیں تو آپ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ اب ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن نہیں رہے۔

منی ان دی بینک ایونٹ میں رومن رینز کا مقابلہ سیٹھ رولنز سے ہوا، جو نومبر میں زخمی ہونے کے باعث چیمپئن شپ بیلٹ سے دستبردار ہوئے تھے اور کئی مہینوں بعد ڈبلیو ڈبلیو ای میں گزشتہ ماہ ہی واپس آئے تھے۔

ماضی میں شیلڈ گروپ میں دوست اور اب حریف رومن رینز اور سیٹھ رولنز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم رولنز نے آخر میں 2 پیڈیگریز کے ساتھ دفاعی چیمپئن کو چت کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ رومن رینز نے یہ چیمپئن ریسل مینیا 32]1 میں ٹرپل ایچ کو شکست دے کر جیتی تھی۔

مگر اسی وقت ڈین امبروز (جو شیلڈ میں رومن اور رولنز کے ساتھ رہ چکے ہیں) کا انٹری میوزک بجا جو اسی ایونٹ میں چیمپئن شپ مقابلے سے قبل منی ان دی بینک بریف کیس کا میچ جیت چکے تھے۔

انہوں نے پیچھے سے نئے چیمپئن پر بریف کیس کے ذریعے حملہ کرکے گریا اور پھر چیمپئن شپ مقابلے کے کنٹریکٹ کو کیش کرا کر سیٹھ رولنز کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس طرح شیلڈ کے تینوں اراکین نے ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا اور اب توقع ہے کہ یہ تینوں اگلے ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

یہ وہ میچ ہے جس کی توقع ریسل مینیا 33 میں کی جارہی تھی۔

میچ کے بعد ڈین امبروز نے چیمپئن بننے کا کریڈٹ اپنے پرستاروں کو دیا جنھوں نے منی ان دی بینک میچ میں کامیابی کے لیے انہیں سپورٹ کیا۔

ایونٹ کے دیگر میچز میں اے جے اسٹائلز نے جان سینا کو شکست دی جس میں ان کی مدد کارل اینڈرسن اور لیوک گیلوز نے بھی کی۔

روسوف نے یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن جبکہ نیوڈے نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے پاس برقرار رکھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

aftab_khanz Jun 20, 2016 08:00pm
ohhhhhhh good

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025