• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:43am

حمد اللہ-ماروی تنازع:جے یو آئی سینیٹر کی عبوری ضمانت منظور

شائع June 16, 2016

اسلام آباد: مقامی عدالت نے سماجی کارکن ماروی سرمد کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے انھیں 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ دھمکی دینے اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام کے تحت سینیٹر حافظ حمد اللہ کے خلاف ماروی سرمد کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس میں دفعہ 506 اور دفعہ 394 شامل کی گئی تھیں۔

جس کے بعد سینیٹر حمد اللہ نے ضمانت کی درخواست جمع کرائی تھی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حمد اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سینیٹر حمد اللہ کے وکیل ظہیر اللہ جان نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ کوہسار پولیس نے ان کے موکل کے خلاف ماروی سرمد کی درخواست پر جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

مزید پڑھیں:ماروی سرمد کی درخواست پر حافظ حمداللہ کے خلاف مقدمہ درج

وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں درج دفعات قابل ضمانت ہیں، لہذا ان کے موکل کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

فاضل جج نے استدعا منظور کرتے ہوئے سینیٹر حمد اللہ کی 23 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب عدالت نے کوہسار پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

مزید پڑھیں:جے یو آئی کے سینیٹر کی خاتون سے 'بدکلامی'

یاد رہے کہ رواں ماہ 10 جون کو نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے ایک ٹاک شو میں حالیہ دنوں میں پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے حوالے سے ایک مباحثے کے دوران سینیٹر حافظ حمد اللہ اس وقت شدید اشتعال میں آ گئے جب ماروی سرمد نے بیرسٹر مسرور کے اسلامی نظریاتی کونسل کے خلاف سخت موقف کی حمایت کی۔

ٹی وی شو کے دوران حافظ حمد اللہ نے مبینہ طور پر سماجی کارکن ماروی سرمد سے بدکلامی کی تھی جبکہ پروگرام میں شریک دونوں افراد نے ایک دوسرے کو دھمکیاں بھی دیں، ماروی سرمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر جسمانی طور پر بھی تشدد کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماروی سرمد،حمداللہ معاملے پر ٹی وی چینل کو نوٹس

بعدازاں تلخ کلامی اور دھمکی آمیز گفتگو نشر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025