• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہندوستانی کامیڈین ’مومو‘ کے مداح

شائع June 16, 2016

کامیاب مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے‘ میں ’مومو‘ کے کردار کو پاکستان میں تو بے حد پسند کیا ہی جاتا ہے تاہم اب اس کردار کا ہندوستان میں بھی ایک مداح مل گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے والے کامیڈین گورو گیرا ’مومو‘ کے بہت بڑے مداح ہیں جس کا اظہار انہوں نے 40 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

گورو کا کہنا تھاکہ ’میں مومو کو بے حد پسند کرتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ ڈرامہ ’بلبلے‘ میں ’مومو‘ کا کامیاب کردار اداکار حنا دلپزیر نے کیا تھا جسے پاکستان بھر میں بے حد پذیرائی ملی۔

گورو نے اس ڈرامے میں حنا کی اداکاری کی بے حد تعریف کی، گورو کو اداکارہ کا کام اتنا پسند آیا کہ انہوں نے حنا کا ایک اور مزاحیہ ڈرامہ ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ بھی دیکھنا شروع کردیا۔

گورو نے اپنے مداحوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس ڈرامے کو ضرور دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی کہانی بہترین ہے۔

اگر یہ دونوں مزاحیہ اداکار ایک ساتھ کسی ڈب میش ویڈیو یا پھر مزاحیہ سیریز کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں تو دونوں ممالک میں تعلقات کو فروغ دینے کا اس سے بہتر خیال اور کیا ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024