• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

جیکی چن نے کیا سب کو حیران

شائع June 14, 2016

ہم جانتے ہیں کہ جیکی چن اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے عادی ہیں مگر بولی وڈ ڈانس میں مہارت رکھتے ہیں یہ معلوم نہیں تھا۔

62 سالہ ایکشن اسٹار نے دلیر مہدی کے ایک گانے پر پنجابی ڈانس کی صلاحیت کا مظاہرہ اپنی فلم کنگفو یوگا کے ساتھی اداکار سونو سود کے ساتھ کیا۔

19 ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران جیکی چن اور سونو سود نے دلیر مہدی کے گانے پر اکھٹے ڈانس کیا۔

کنگفو یوگا انڈو چینی پروڈکشن فلم ہے جو رواں سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی ہدایات اسٹینلے ٹونگ نے دی ہیں جبکہ فرح خان بھی اس کی تیاری کا حصہ رہیں اور انہوں نے جیکی چن کی ڈانس کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

Who could think!! Jackie chan can dance Bollywood!!

A photo posted by @farahkhankunder on

جیکی چن کے پرستار بے تابی سے ان کی اس نئی فلم کے منتظر ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025