• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:00am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:36am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:43am

سعودی عرب سے آنے والی کھجوریں روک لی گئیں

شائع June 14, 2016

اسلام آباد: وزارت خوراک نے سعودی عرب سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو بھجوائی گئی 368 کلو گرام کھجوریں روک لیں ۔

وزارت خوارک نے اعتراض کیا ہے کہ 18 مئی کو سعودی عرب سے آنے والی کھجوروں کے ساتھ سعودی وزارت زراعت کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں۔

کھجوریں روکے جانے پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : انار اور کھجور امراض قلب سے بچاﺅ کیلیے مفید

وزارت خوراک نے سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوریں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبداللہ العفیفی کو دینے سے انکار کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والی کھجوروں کے ساتھ سعودی وزارت زراعت کا سرٹیفکیٹ موجود نہیں، عربی زبان میں پیش کیا گیا سرٹیفکیٹ فارمیٹ کے مطابق نہیں۔

اس معاملے پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر عبداللہ العفیفی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر وزارت خوراک کو 16 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

درخواست میں وزارت خوراک اور اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر ہما کیانی کو فریق بنایا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025