• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طورخم بارڈر پر پاک-افغان فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ

شائع June 12, 2016 اپ ڈیٹ June 13, 2016

پشاور: پاک افغان سرحدی علاقے طورخم پر پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بارڈر سیکیورٹ ذرائع کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوگئی جب پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحد پر خار دار تار لگا رہی تھیں۔

اس موقع پر افغان سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کردی جس پر پاکستانی سیکیورٹی فو رسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ سے بارڈر پر واقع شمشاد پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہواگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز کی طورخم بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: طورخم بارڈر پر مزید فوج کی تعیناتی سے کشیدگی برقرار

افغان حکام کو بارڈر پر گیٹ کی تعمیر اور خاردار تاروں پر اعتراض ہے جبکہ کشیدگی دو ما ہ سے جاری ہے ۔

تازہ کشیدگی کے با عث طور خم گیٹ پھر سے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس قبل بھی کئی دن تک طورخم گیٹ پر آمد روفت بندہوگئی تھی جس کے باعث عام لوگ شدید مشکلا ت سے دوچار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پابندی میں نرمی: ہزاروں افغان گاڑیاں پاکستان میں داخل

خیال رہے کہ گذشتہ کچھ سالوں سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ رہے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی اور ان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے آئے ہیں۔

تاہم عالمی طاقتوں کی مداخلت کے بعد گذشتہ کچھ ماہ سے پاک افغان تعلقات میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس کی ایک مثال طورخم سرحد کو دوبارہ کھولے جانے اور دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے حالیہ مشترکہ آپریشنز بھی ہیں، جن میں دونوں ممالک کے اہم خفیہ اداروں نے معاونت کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024