• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: سی ویو کے قریب 24 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

شائع June 12, 2016 اپ ڈیٹ June 13, 2016

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سی ویو کے قریب ایک 24 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ساحل پولیس کے ایس ایچ او منظور کھوسو کے مطابق یہ لاش ڈیفنس فیز 8 کے ایک نالے سے برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی۔

گلشن ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے بتایا کہ لڑکی گلستان جوہر کی رہائشی تھی جبکہ ان کے والدین نے 5 جون کو ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی جسے اب ایف آئی آر میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق پولیس نے کلفٹن کے رہائشی بابر سولنگی نامی شخص کو حراست میں لیا تھا جنہوں نے 6 جون کو لڑکی کو قتل کرکے لاش کو سی ویو کے قریب ٹھکانے لگانے کا اعتراف کیا تھا۔

ملزم کے انکشاف کے بعد لاش کو ہفتے کے روز برآمد کیا گیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024