• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • LHR: Maghrib 5:12pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:41pm

شادی کے بعد فلمی سفر شروع کرنے والی اداکارائیں

شائع June 11, 2016

جہاں بولی وڈ جیسی بڑی انڈسٹری میں اداکاراوں کے لیے شادی کرلینا کیرئیر کو ختم کرلینا مانا جاتا ہے وہیں ایسی کئی اداکارائیں موجود ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ہی شادی کرنے کے بعد کیا۔

ان اداکاراوں نے فلموں میں آکر اور نام کما کر یہ ثابت کردیا کہ بولی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کا تعلق شادی شدہ ہونے یا نہ ہونے سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

ہم نے یہاں کچھ ایسی اداکاراوں کی فہرست ترتیب دی ہے جنہوں نے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز شادی کرنے کے بعد کیا، ان اداکاراوں میں کچھ کی فلموں نے تو باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تاہم کچھ اس صنعت میں خاصی کامیاب نہیں ہوپائیں۔

لیکن یہ شادی شدہ اداکارائیں ایک مثال ضرور بن گئیں کہ عمر کے کسی بھی دور میں خواتین اپنے کیرئیر میں آگے بڑھ سکتی ہیں اور ان کی شادی شدہ زندگی انہیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔

ادیتی راؤ حیدری

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی شادی 2006 میں اداکار ستیادیپ مشرا سے ہوئی تھی، اس کے سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، ادیتی نے 2008 میں بولی وڈ فلم ’دہلی 6‘ میں کام کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد فلموں میں کام کرتی نظر آئیں، ان کی حال ہی میں ریلیز فلم ’وزیر‘ کو ملا جھلا ردعمل موصول ہوا ہے، جس میں ان کے ہمراہ امیتابھ بچن اور فرحان اختر نے اہم کردار ادا کیا — فوٹو/ اے ایف پی

ودیا مالدیو

ودیا مالدیو کی شادی 1997 میں پائلٹ اروند سنگھ سے ہوئی تھی تاہم سال 2000 میں طیارے کے حادثے میں ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا، ودیا نے 2003 میں وکرم بھٹ کی فلم ’انتہا‘ سے بولی وڈ میں قدم رکھا، تاہم یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی، ودیا کے 2007 میں شاہ رخ خان کی فلم ’چک دے انڈیا‘ میں کیے جانے کردار کو کافی پسند کیا گیا تھا — فوٹو/ اے ایف پی

زیبا بختیار

زیبا بختیار کامیاب پاکستانی اداکارہ مانی جاتی ہیں، انہوں نے 1991 میں بولی وڈ میں فلم ’حنا‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا، جس میں ان کے ہمراہ اداکار رشی کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا، زیبا بختیار نے بولی وڈ فلم سے قبل سلمان والیانی سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصے قائم نہیں رہ سکی، زیبا نے 1993 میں گلوکار عدنان سمیع کے ساتھ بھی شادی کی تاہم یہ شادی بھی 1997 میں ختم ہوگئی — سکرین گریب

ڈمپل کپاڈیا

اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’بوبی‘ کی ریلیز سے قبل 1973 میں اداکار راجیش کھنا سے شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں میں 1982 کو علیحدگی ہوگئی تھی، ڈمپل کپاڈیا نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کردار ادا کیے، جن میں ’ساگر‘، ’انصاف‘، ’کاش‘، اور ’رام لکھن‘ شامل ہیں — اسکرین گریب

راکھی گلزار

راکھی گلزار نے 1963 میں اجے بسواس کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے 1970 میں پہلی ہندی فلم ’جیون مرتیو‘ میں کام کیا تھا، راکھی نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جس کے لیے انہیں 16 مرتبہ فلم فئیر ایوارڈ میں بھی نامزد کیا جاچکا ہے — اسکرین گریب

چترانگدا سنگھ

اداکارہ چترانگدا سنگھ کی شادی 2001 میں گالف کے کھلاڑی جیوتی سنگھ رندھاوا کے ساتھ ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے 2003 میں فلم ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ کے ساتھ بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا، 2014 میں اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد اداکارہ کا فلموں میں پروڈیوسر بننے کا ارادہ ہے — فوٹو/ اے ایف پی

سنی لیون

ہندوستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت سنی لیون نے بولی وڈ میں ڈیبیو 2012 کی فلم ’جسم 2‘ کے ساتھ کیا تھا، سنی کی شادی 2011 میں ان کے دوست ڈینیئل ویبر سے ہوئی۔ سنی لیون اپنے ڈیبیو کے بعد سے کئی بولی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جس میں ’جیک پوٹ‘، ’راگھنی ایم ایم ایس‘، ’ایک پہیلی لیلا‘، ’کچھ کچھ لوچا ہے‘ وغیرہ شامل ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

Umair Abbasi Jun 11, 2016 05:48pm
All are flop or below average and divorce or separated actresses.