• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوہی چاولہ اپنے آئٹم سانگ کی وجہ سے 'پریشان'

شائع June 10, 2016
بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ—۔
بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ—۔

بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے شوبز میں ایک طویل عرصہ گزارا ہے لیکن اپنے کیریئر میں آج تک انھوں نے کوئی بھی آئٹم سانگ نہیں کیا تاہم اب وہ اس ریکارڈ کو توڑنے جارہی ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ آنے والی ساؤتھ انڈین فلم ’پشپاکا ویمانا‘ میں وہ ایک مختصر کردار کے ساتھ ساتھ آئٹم سانگ بھی کریں گی، جو ان کے لیے کافی چیلنجنگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جوہی منفی کردار کرنے کی خواہش مند

48 سالہ جوہی کا کہنا تھا ’میں نے اب تک جو بھی کام کیا میں اس کے حوالے سے کافی پرجوش رہی ہوں، اگر مجھے لگتا ہے کہ کوئی کام اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ میں اسے اپنا وقت دوں تو میں اس کام کو بہت بہتر انداز میں کرتی ہوں‘۔

جوہی کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش ہوئی تو ان کا پہلا سوال یہی تھا کہ آخر وہ اس میں کیا کام کریں گی؟ انہوں نے کہا ’میں نے کبھی بھی آئٹم سانگ میں کام نہیں کیا لیکن پھر مجھے سمجھایا گیا کہ آخر فلم میں وہ مجھ سے کیا کروانا چاہتے ہیں‘۔

جوہی کا فلم کے حوالے سے کہنا تھا ’یہ فلم 80 اور 90 کی دہائی پر بنائی جارہی ہے جس میں جیل کے ایک سالانہ ایونٹ میں ایک ہندی فلم اسٹار کو پرفارم کرنا ہوتا ہے اور میں ایک فلم اسٹار ہی بنی ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’صرف میں ہی سلمان کو بھائی بول سکتی ہوں‘

اپنے آئٹم سانگ کے حوالے سے جوہی نے کہا ’میں نے کافی عرصے بعد ڈانس کیا ہے،ابتداء میں مجھے نہیں بتایا گیا تھا کہ مجھے ڈانس کرنا ہے لیکن جب انہوں نے مجھ سے کچھ ڈانس اسٹیپس کروائے تو میں بے حد پریشان ہوگئی لیکن جلد ہی اس کو سمجھ بھی گئی‘۔

جوہی کے مطابق اس گانے کے جملوں نے انہیں کافی متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ جوہی کی ہم عصر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنے ڈانس کے حوالے سے کافی مشہور ہیں جنہوں نے فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں ایک آئٹم سانگ کیا تھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ جوہی اپنے آئٹم سانگ میں کیا کمال دکھائیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024