• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’خود کو ہیرو کہنے سے کوئی بڑا نہیں بن جاتا‘

شائع June 10, 2016
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اور شاہد کپور — فائل فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اور شاہد کپور — فائل فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کے جارحانہ رویے سے کون بے خبر ہے؟ سب ہی ان کی اس عادت سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ ہر بات بغیر پچکچاہٹ بولنے کی عادی ہیں۔

حال ہی میں کنگنا کا ایک بیان ساتھی اداکار شاہد کپور کو کچھ ناگوار گزرا جس پر انھوں نے کنگنا کو کرارا جواب دے ڈالا۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی فلم ’رنگون‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ شاہد کپور اور سیف علی خان اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: سلمان کے ساتھ فلم سے کنگنا کی معذرت

ہوا کچھ یوں کہ ایک تقریب کے دوران کنگنا نے کہا کہ فلم ’رنگون‘ میں 2 نہیں بلکہ 3 ہیرو ہیں، انہوں نے خود کو بھی ہیروئن کے بجائے ہیرو کے طور پر شمار کیا اور اس طرح بظاہر کنگنا یہ جتانا چاہتی تھیں کہ ان کا کردار فلم میں موجود 2 ہیرو سے کم نہیں ہے۔

جب شاہد کپور سے کنگنا کے اس بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ’آخر کنگنا نے ایسا کیوں نہیں کہا کہ فلم میں تین ہیروئنز ہیں؟ کیا ہیروئن ہونا کوئی چھوٹی بات ہے؟ میرے لیے فلم میں تین اداکار موجود ہیں جن کا کردار کافی اہم ہے، ہیرو یا ہیروئن ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تو اگر وہ یہ سوچتی ہیں کہ ہیرو بولنے سے کوئی بڑا بن جائے گا تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتا‘۔

واضح رہے کہ کنگنا نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بولی وڈ میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ ہیں اور فلم ’رنگون‘ کے لیے انہوں نے سیف اور شاہد جتنا معاوضہ ہی حاصل کیا ہے۔

جب شاہد سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ’کسی بھی اداکار کی تنخواہ اس کی مقبولیت پر انحصار کرتی ہے، میں بھی بیٹھ کر رو سکتا ہوں کہ مجھے باقی اداکاروں سے کم پیسے ملتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: سیف اور شاہد ایک ساتھ فلم کریں گے؟

شاہد کا مزید کہنا تھا ’میں اس بات کی شکایت نہیں کرسکتا کہ مجھے کیا معاوضہ مل رہا ہے کیوں کہ میں جانتا ہوں میری فلم کتنی کمائی کر رہی ہے اور باقی اداکاروں کی فلم کتنا کما رہی ہے، ظاہر ہے ان تمام باتوں کا سب سے بڑا تعلق فلم کی کہانی سے ہے، بجائے اس سے کہ اس میں ہیروئن کا کردار کتنا مضبوط ہے یا ہیرو کا‘۔

ویشال بھردواج کی ہدایت میں بننے والی فلم ‘رنگون‘ کی ریلیز رواں سال 14 اکتوبر کو متوقع ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024