• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شردہا کپور، داؤد ابراہیم کی 'بہن' بننے کو تیار

شائع June 9, 2016
بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور، انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے بھائی سدھانت داؤد ابراہیم بنیں گے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شکتی کپور نے ایک ایونٹ کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ ان کی بیٹی شردہا اور بیٹا سدھانت فلم ’حسینہ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: سوناکشی داؤد ابراہیم کی بہن بننے کو بے تاب

اپوروا لاکھیا کی اس فلم میں شردہا ایک گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گی جو اپنے شوہر اسماعیل پارکر کی موت کے بعد جرائم کی دنیا پر حکمرانی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم میں ’حسینہ پارکر‘ کا کردار پہلے دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو آفر کیا گیا تھا جو انھوں نے قبول بھی کرلیا تھا۔

سوناکشی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ سوناکشی کے مصروف شیڈول کے باعث یہ فلم شردہا کے حصے میں آگئی ہے۔

واضح رہے کہ شردہا کپور پہلی مرتبہ اس قسم کا کوئی کردار ادا کریں گی، ان کی آخری ریلیز فلم ’باغی‘ میں شردہا کے ایکشن سینز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ یقیناً اس کردار کو بخوبی انجام دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر اور شردہا کی ’باغی‘ کو بڑی کامیابی

شردہا کپور اس وقت اپنی فلم ’او کے جانو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ اپنی 2 مزید فلموں ’ہالف گرل فرینڈ‘ اور ’راک آن 2‘ کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔

شردہا کی آخری ریلیز فلم ’باغی‘ تھی جبکہ کے ان کے بھائی اداکار سدھانت آخری بار فلم ’جذبہ‘ میں نظر آئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024