• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ناخن صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟

شائع June 3, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟

جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔

ناخنوں کے ذریعے لگ بھگ 30 مختلف طبی علامات کو دیکھ کر مختلف امراض کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

کلب ناخن

گول اور درمیان سے ابھرے ہوئے ناخن اگر کسی ہاتھ میں ہو تو وہ بافتوں میں گیس اور جگر کے دیگر امراض کی علامت کا اظہار ہوسکتے ہیں۔

ناخنوں میں ڈنٹ

اگر ناخنوں کے درمیان کے حصے میں ایسا لگے جیسے اس پر چھوٹے چھوٹے ڈنٹ پڑے ہوئے ہیں یا اندر دبے ہوئے ہیں تو وہ جوڑوں کے امراض یا سوزش جلد کا خطرہ ظاہر کررہے ہوتے ہیں۔

ناخنوں میں لکیریں

اگر ناخنوں کے درمیان عجیب سی لائن ایک سے دوسرے کونے تک جارہی ہو تو یہ شدید غذائی قلت، ناخن کی انجری، کیموتھراپی یا بلندی پر جانے سے لاحق ہونے والے کسی مرض کی علامت ہوسکتے ہیں۔

چمچی نما ناخن

اگر ناخن کسی چمچ کی طرح اوپر کی جانب خم دار ہوجائیں تو اس کی ممکنہ وجہ جسم میں آئرن کی کمی ہوسکتی ہے۔

اکھڑا ہوا ناخن

اگر ناخن جلد کی سطح سے الگ ہونا شروع ہوجائے تو یہ تھائی رائیڈ امراض، غدود درقیہ کا مرض یا دیگر آٹو امیون امراض کی وجہ سے ہوتا ہے۔

دو رنگے ناخن

اگر ناخن کا ایک حصہ سفید اور دوسرا گلابی یا گہرے رنگ کا ہو تو گردے اور جگر کے مسائل کو اجاگر کررہا ہوتا ہے۔

اگر آپ کو ناخنوں میں تبدیلی آتی محسوس ہو اور اوپر دی گئی علامات کا سامنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

fiz Jun 03, 2016 11:30pm
mera nae khayal ye sb symptoms thek h , mery baba k nail bilkul thek or healthy thy mgr phr b wo in he me se aik disease ki waja se bemar hue... so hum nae keh sakty ye sb sach b hy

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024