• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اکشے کمار ایکشن فلموں سے بیزار، مگر کیوں؟

شائع June 3, 2016
بولی وڈ اداکار اکشے کمار —
بولی وڈ اداکار اکشے کمار —

بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مقبول اکشے کمار اپنے کیرئیر میں مسلسل ایکشن فلمیں کر کے تھک چکے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار جو اب تک اپنے کیرئیر میں 100 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات کی فلموں میں کام کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار نے سراہا پاکستان کو

اپنی فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی ایک تشہیری تقریب کے دوران اکشے کمار سے سوال کیا گیا کہ کس طرح کی فلم میں کام کرنا انہیں مشکل اور آسان لگتا ہے جس پر اداکار کا کہنا تھا ’ظاہر ہے کامیڈی سب سے مشکل ہے لیکن مجھے ہر قسم کا کردار کرنا پسند ہے‘۔

اکشے کمار نے اپنے کیرئیر میں ایکشن فلموں سے لے کر کامیڈی اور ڈرامائی فلمیں بھی کی ہیں اور اکشے کا ماننا ہے کہ بار بار مختلف کردار کرنا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ’میں کچھ عرصے کے لیے کامیڈی فلمز کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ایک طرح کی فلمیں آپ کب تک کریں گے۔ زیادہ سے زیادہ 3 سے 5 ماہ تک پھر اس سے بیزاری شروع ہوجاتی ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے میں بہت ایکشن فلمیں کرتا تھا اور پھر مجھے برا لگنے لگا اور محسوس ہوا کہ مجھے تبدیلی لانی چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی کامیاب واپسی

اکشے کمار کی فلم ہاؤس فلم 3 کو ریلیز کے بعد اچھا ردعمل موصول ہورہا ہے اور اداکار کی اگلی فلم ’رستم‘ ہوگی جو نیول آفیسر کی زندگی پر بنائی جارہی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024