• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع June 3, 2016

جب شاہ رخ خان نے ساتھی اداکاروں کو دھوکا دیا

میمونہ رضا نقوی


بولی وڈ میں شاہ رخ خان کو کنگ کا خطاب ایسے ہی تو نہیں مل گیا نہ؟ یقیناً اس خطاب کو حاصل کرنے کے لیے شاہ رخ نے اپنے کیرئیر میں بےحد محنت کی ہو پھر چاہے اس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کو دھوکا ہی کیوں نہ دے ڈالا۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلموں میں بولی وڈ کی تقریباً ہر خوبصورت اداکارہ کے ساتھ کام کیا ہوگا اس ہی لیے انہیں بولی وڈ کا سب سے بہترین رومانوی اداکار مانا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنی ان فلموں میں شاہ رخ نے اپنے ساتھی اداکاروں کو کتنی بار دھوکا دیا ہے؟

سلمان خان، اکشے کمار اور ابھیشیک بچن سمیت کئی ایسے اداکار ہیں جو شاہ رخ سے فلموں میں دھوکا کھا چکے ہیں اور وہ یہ ہے کہ شاہ رخ ہر بار فلم میں اپنے ساتھی اداکار کی ہیروئن کو لے اڑتے ہیں۔

جی ہاں، شاہ رخ اپنی متعدد فلموں میں کسی اور کی ہیروئن کو اپنی ہیروئن بنا لیتے ہیں تاہم ہم اسے رومانوی مان لیتے ہیں لیکن کوئی دوسرے اداکار کے دل سے پوچھے کے آخر اس پر کیا گزرتی ہوگی۔

ہم نے ایسی فلموں کی فہرست ترتیب دی ہے جس میں شاہ رخ خان دراصل ہیرو نہیں تھے لیکن پھر بھی فلم کی ہیروئن آخر میں ان کی ہوجاتی ہے اور دوسرے اداکار ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔

کچھ کچھ ہوتا ہے

اس فلم کی کہانی نے ویسے تو سب کو بے حد متاثر کیا تھا لیکن اگر کوئی غور کرے تو شاہ رخ کا کردار کسی منفی کردار سے کم نہیں نظر آئے گا، پہلے اپنی بہترین دوست کو چھوڑ کر کالج میں آنے والی نئی لڑکی سے شادی کرلینا، پھر بیوی کے مرجانے کے بعد اپنی دوست کے پاس واپس چلے جانا، لیکن ان سب میں اگر کوئی ہے جس کے ساتھ برا ہوتا ہے تو وہ سلمان خان ہیں۔ سلمان خان کئی سال شادی کے لیے کاجول کی حامی کا انتظار کرتے رہے اور جب وہ مانی تو عین شادی کے روز شاہ رخ آگئے۔ شادی تو ہوئی لیکن سلمان کاجول کی نہیں بلکہ شاہ رخ اور کاجول کی۔ اس طرح فلم میں شاہ رخ فائدے میں رہے اور دونوں ہی ہیروئنز ان کی ہوئیں۔

کبھی الوداع نہ کہنا

یہ فلم جب ریلیز ہوئی تھی اس وقت بھی اسے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، فلم کی کہانی کچھ نہایت منفرد تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کی شادی نہایت خوبصورت پریتی زنٹا سے ہوتی ہے اور ابھیشیک کی شادی رانی مکھرجی سے۔ دیکھنے میں تو یہ جوڑیاں کمال کی تھی لیکن کہیں نہ کہیں شاہ رخ کو ایسا محسوس ہوا کہ پریتی زنٹا کے بعد رانی مکھرجی بھی ان کی ہی ہیروئن بنیں گی اس لیے شاہ رخ نے شادی شدہ ہونے کے باوجود رانی سے افئیر چلایا اور دوسری جانب رانی نے بھی ایک پیار کرنے والے شوہر کے ہونے کے باوجود شاہ رخ کو بڑھاوا دیا اور اس طرح شاہ رخ ابھیشیک کو دھوکا دینے میں بھی کامیاب رہے۔

دل تو پاگل ہے

کون کہتا ہے کہ پیار دوستی ہے؟ اس فلم میں ایک دوست جو بچپن سے ایک ساتھ ہیں اور دور ہونے کے بعد بھی روزانہ کال پر ایک دوسرے سے باتیں کرتے تھے اور جن کی شادی ہونے والی تھی اچانک الگ ہوگئے۔ الگ ہونے کی وجہ تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے وہ وجہ ہے شاہ رخ خان۔ شاہ رخ خان دو دوست مادھوری اور اکشے کمار کو الگ کرنے میں کامیاب رہے اور اس طرح اس فلم میں شاہ رخ خان اکشے کمار کی ہیروئن کو لے اڑے۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے

یہ فلم اپنے وقت کی کامیاب فلم تھی اور آج بھی اس کا شمار بولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں کیا جاتا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن کوئی ایسا بھی تھا جس کا زکر کوئی نہیں کرتا وہ تھا کاجول کا منگیتر اداکار پرمیت سیٹھی۔ پرمیت کی شادی گاؤں میں کاجول سے ہونے والی تھی لیکن شادی کی تقریبات کے دوران ہی شاہ رخ وہاں پہنچ گئے اور پرمیت سے اپنی ’سمرن‘ کو چھین کر لے گئے۔

پردیس

فلم پردیس میں شاہ رخ ہندوستان آئے تو اپنے دوست کے لیے لڑکی دیکھنے تھے لیکن فلم کے آخر میں وہ لڑکی ان کی ہی ہیروئن بن جاتی ہیں۔ اداکار اپوروا اگنی ہوتری نے اس فلم میں شاہ رخ کے دوست کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی منگیتر ماہیما چوہدری بھی شروع میں ان سے شادی کرنے کے لیے کافی خوش تھی تاہم فلم کا آخر ہوتے ہوتے ایک بار پھر شاہ رخ کسی اور کو ہیروئن کو اپنا بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ویر زارا

اگر شاہ رخ کو کسی اور کی منگیتر کو اپنی بیوی بنانا ہو تو سرحد بھی ان کے آگے کچھ نہیں۔ شاہ رخ خان نے اس فلم میں اداکار منوج باجپائی کی منگیتر پریتی زنٹا کو پسند کرلیا تھا اور ان کے لیے وہ ہندوستان سے پاکستان بھی پہنچ گئے۔ اور آخر میں وہی ہوا جو ہونا تھا پریتی منوج کی نہیں بلکہ شاہ رخ کی ہیروئن بن گئی۔

واضح رہے کہ یہ تفریحی مضمون ہے جس میں لکھاری نے اپنی آراء کا اظہار کیا ہے


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Jun 03, 2016 03:19pm
Bilkul Theik farmaia hai