• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

فواد خان آئیفا کی میزبانی کے لیے تیار

شائع June 2, 2016
فوٹو بشکریہ — بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ — بولی وڈ لائف

پاکستانی اداکار فواد خان ایک کے بعد ایک فلمیں کرکے بولی وڈ میں بڑا نام حاصل کر چکے ہیں اور اب وہ ہندوستان کے نامور ایوارڈ شو آئیفا کی میزبانی بھی کریں گے۔

بولی وڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق فواد خان اس شو میں بولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر کے ہمراہ میزبانی کریں گے۔

واضح رہے کہ فواد خان اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کر چکے ہیں اور کرن جوہر نے ان کے دلکش انداز اور بہترین اداکاری سے متاثر ہو کر اپنی اگلی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی اہم کردار کی آفر کی تھی جسے فواد نے قبول کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئیفا نامزدگیاں: ’باجی راؤ مستانی‘ سب سے آگے

دونوں کی بڑھتی دوستی کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فواد اور کرن یقیناً آئیفا میں لوگوں کو انٹرٹین کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

اس سال کے آئیفا ایوارڈ اسپین میں منعقد کیے جائیں گے جس میں فواد اور کرن کے ساتھ ساتھ فرحان اختر اور شاہد کپور بھی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

تقریبات کا آغاز 23 جون سے ہوگا جو 26 جون تک جاری رہیں گی۔

اس شو میں نامور بولی وڈ اداکار بھی اسٹیج پر جلوے بکھیریں گے جس میں سلمان خان، دپیکا پڈوکون اور ہریتھیک روشن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد اور ماہرہ 'لکس' اشتہار میں ایک ساتھ

یاد رہے کہ فواد خان نے پاکستان کے لکس ایوارڈ کی میزبانی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ آئیفا میں فواد لوگوں پر کیا جادو جگاتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024