• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹیک آف سے قبل طیارے کے ٹائر پھٹ گئے

شائع June 2, 2016
جہاز کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹ گئے —فوٹو :ڈان نیوز
جہاز کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹ گئے —فوٹو :ڈان نیوز

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے نجی ائیر لائن کے طیارے کے چاروں ٹائر پھٹ گئے۔

نجی ایئر لائن شائین کے ایئر بس 766 کے پچھلے چاروں ٹائر پھٹنے کا واقعہ طیارے کو ٹیک آف سے قبل رن پر لانے کے دوران پیش آیا۔

طیارے کے انجن میں طاقت کم ہونے کے باعث ٹائر پھٹنے کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگائے۔

طیارے کو رن وے کی طرف لاتے ہوئے چاروں ٹائر کے پھٹنے کے دھماکوں کے فوری بعد ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں رن وے پر پہنچ گئیں۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، تاہم ٹائر پھٹنے کے بعد تمام افراد محفوظ رہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق طیارے کو فوری طور پر رن وے سے ہٹانے کی کوشش شروع کی گئیں جبکہ فلائٹ آپریشن بھی کچھ وقت کے لیے متاثر ہوا۔

طیارے میں موجود مسافروں کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر پورٹ کے لاؤنج میں منتقل کیا۔

سی اے اے کے ترجمان کے مطابق ٹائر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رن وے کو کلیئر رکھا گیا تھا تا کہ دیگر پروازوں کا شیڈول متاثر نہ ہو۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024