• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
شائع June 2, 2016

فلم ڈائری: جون کی فلمیں



فلمیں دیکھنے کا شوق کسے نہیں ہوتا؟ اور ملک میں بڑھتے سنیما گھروں کے باعث اب شائقین میں فلمیں دیکھنے کا شوق بڑھتا ہی جارہا ہے۔

جس طرح ہم نے آپ کو 2016 میں مئی کے مہینے میں ریلیز ہونے والی فلموں سے آگاہ کیا تھا ویسے ہی جون میں ریلیز ہونے والی فلموں پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔

جون کے ماہ میں پاکستان کی کوئی فلم تو ریلیز نہیں ہورہی تاہم بولی وڈ اور ہولی وڈ کی کئی فلمیں اس ماہ میں جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں۔

اب یہ فلمیں باکس آفس پر کتنی کامیاب ہوں گی اس کا فیصلہ تو آپ کو ہی کرنا ہے۔

بولی وڈ

ہاؤس فل 3

آفیشل پوسٹر
آفیشل پوسٹر

فلم ’ہاؤس فل 3‘ بولی وڈ کی کامیڈی فلم ‘ہاؤس فل‘ کا تیسرا حصہ ہے، اس فلم میں اکشے کمار، جیکولین فرنینڈز، ریتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم ہاؤس فل 3 کے گزشتہ حصوں نے مداحوں کو اپنی کامیڈی سے کافی متاثر کیا تھا ساتھ ساتھ فلم کی بڑی اسٹار کاسٹ بھی شائقین کو خوب پسند آئی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم کے بارے میں سب کا کیا خیال ہوگا۔

فلم ’ہاؤس فل 3‘ رواں سال 3 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

تین

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم ’تین‘ ایک سنسنی خیز اور جذباتی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں امیتابھ کے ہمراہ اداکار نوازالدین صدیقی اور ودیا بالن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

کلکتہ میں فلمائی جانے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرم پر بنائی گئی ہے جس سے اس کے تین اہم کرداروں کی زندگیاں بہت زیادہ متاثر ہوتی ہیں، اس فلم میں امیتابھ کا نام جون بسواس، نوازالدین صدیقی کا نام مارٹن داس اور ودیا بالن کا نام سریتا سرکار ہوگا۔

ربھو داس گپتا کی ہدایت میں بننے والی فلم 10 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اڑتا پنجاب

آفیشل پوسٹر
آفیشل پوسٹر

فلم ’اڑتا پنجاب‘ ہندوستانی پنجاب میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر بنائی گئی ہے، اس فلم میں شاہد کپور، کرینہ کپور خان اور عالیہ بھٹ اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔ فلم میں موجود چند نامناسب جملوں کے باعث اسے سنسر بورڈ کی سختی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ابھیشیک چوبے کی ہدایتکاری میں بنی فلم اڑتا پنجاب 17 جون کو ریلیز ہوگی۔

رمن راگھو 2.0

آفیشل پوسٹر
آفیشل پوسٹر

بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم رمن راگھو 2.0 ایک تھرلر فلم ہے جس میں اداکار نے ایک پاگل آدمی کا کردار کیا ہے جو لوگوں کو مارتا ہے۔

انوراگ کشیپ کی ہدایت میں بنی فلم 1960 کی دہائی کے زمانے کی عکاسی کرتی ہے جسے اس سال کانز فیسٹیول میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔

رمن راگھو 2.0 24 جون کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ہولی وڈ

می بی فور یو (me before you)

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک 26 سالہ لڑکی پر بنائی گئی فلم جو اپنی فیملی کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتی ہے اور ہر طرح کی نوکری کرنے پر راضی رہتی ہے، اس دوران وہ ایک ایسے شخص کے پاس نوکری کرنے جائے گی جو ایک حادثے میں معذور ہوچکا ہے اور اب اسے اپنی زندگی میں کوئی اچھی امید نہیں، ان دونوں کے بڑھتے رشتے پر بنائی یہ فلم 3 جون کو پیش کی جائے گی۔

ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل: آؤٹ آف دی شیڈوز

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

2014 کی کامیاب فلم پر بنایا جانے والا یہ سیکوئل ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل بچوں کا پسندیدہ ہوسکتا ہے کیوں کہ اس میں مشہور کارٹون کردار ننجا ٹرٹلز کو پیش کیا جارہا ہے۔ فلم کو 3 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

وار کرافٹ

آفیشل پوسٹر
آفیشل پوسٹر

دنیا میں ہونے والی جنگ، دو فوجوں، جیت اور قربانی پر بنائی جانے والی یہ فلم وار کرافٹ مشہور گیم پر مبنی ایک فینٹیسی فلم ہے جس میں دو ایسے ہیروز کو پیش کیا جائے گا جو آپس میں مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

فلم 10 جون کو ریلیز ہوگی۔

ناؤ یو سی می 2

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ناؤ یو سی می 2 ایک جرم کی کہانی پر مبنی فلم ہے جس کے کردار ایک بار پھر پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکتے نظر آئیں گے جیسا اس کے پہلے حصے میں دیکھنے میں آیا تھا، فلم 10 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

دی کونجیورنگ 2

آفیشل پوسٹر
آفیشل پوسٹر

دی کونجیورنگ 2 ایک نہایت ہارر فلم معلوم ہوتی ہے جس میں ایڈ اور لارن نامی میاں بیوی لندن میں موجود ایک گھر میں رہنے والی ایک اکیلی ماں اور ان کے چار بچوں کو بری سائے سے بچائیں گے۔

فلم 10 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

فائنڈنگ ڈوری

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فائنڈنگ ڈوری فلم ’فائنڈنگ نیو‘ کا اگلا حصہ ہے جس میں ڈوری مچھلی کے کھونے کی کہانی اور پھر اسے ڈھونڈنے کی داستان بیان کی جائے گی۔

فلم اس ماہ 17 جون کو ریلیز ہوگی۔

انڈیپینڈنس ڈے: ریسرجنس

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

فلم انڈیپینڈنس ڈے کی کامیابی کے بعد سب کو ہی یقین تھا کہ اس کا اگلا حصہ ضرور آئے گا۔ فلم انڈیپینڈنس ڈے: ریسرجنس دنیا کو بچانے اور دوسری دنیا سے آنے والے ایلینز کی طاقت کو روکنے پر بنائی گئی ہے جسے 24 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

کلیم راجڑ Jun 03, 2016 02:13am
بہت خوب، بالی ووڈ فلم ''تین'' کافی دلچسپ لگتی ھے۔ Let's see
LIBRA Jun 03, 2016 01:06pm
would love to watch فائنڈنگ ڈوری